ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سے جو باتیں ہونی تھیں ہو گئی ہیں، آئینی ترمیم کا ان سے پوچھیں جو لانے والے ہیں۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کی گرفتاری کے حق میں نہیں،یہ چیزیں غیر جمہوری عمل ہے، حالات سے عام آدمی متاثر ہو رہا ہے،
انہوں نے کہا کہ ہر طرف کمزوریاں ہیں، ملک میں سیاسی اوراقتصادی لحاظ سے کمزوریاں ہیں، ابھی بھی اطمینان کا ماحول نہیں پایا جاتا اور ملک میں آئینی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے، اب توایک نیا مسئلہ سامنے ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ آئین کا مسئلہ ہے، آئینی ترمیم کے بارے میں ان سے پوچھیں جو لانے والے ہیں، ہمیں آئین کے مطابق چلنا چاہیے، ہرادارہ اپنی حدود میں کام کرے تو ملک ترقی کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ میرا کسی کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوا، نواز شریف سے جو باتیں ہونی تھیں ہو گئی ہیں۔
پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…
لاہور میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے لاہور(قدرت روزنامہ)حکومتی…
جرمنی منصوبے کےلئے 2کروڑ یورو فراہم کرے گا،ترجمان اقتصادی امور اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور جرمنی…
عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے 7 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا…
چکوال(قدرت روزنامہ )چوآسیدن شاہ کے علاقے جھیک میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں…
ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی…