سوزوکی کلٹس خریدنے والوں کو اضافی کتنا ٹیکس دینا ہو گا؟ جانئے


کلٹس VXR کی قیمت اس وقت 38,58,000 روپے ہے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوزوکی کلٹس (Suzuki Cultus)ہزار سی سی کیٹیگری میں ٹاپ سیلنگ گاڑیوں میں شامل ہے، اگرچہ یہ گاڑی اپنی پچھلی جنریشن جتنی مشہور نہیں رہی، لیکن پھر بھی اس نے پکانٹو اور ویگن آر کے مقابلے میں بہتر فروخت کی ہے۔
یہ گاڑی شہری علاقوں میں روزانہ کے سفر کے لیے ایک بہترین آپشن ہے۔ کلٹس کا کمپیکٹ ڈیزائن گاڑی کو مصروف علاقوں میں آسانی سے چلانے اور پارکنگ میں مدد دیتا ہے۔ اس کی ایندھن بچت، ہموار ڈرائیونگ کا تجربہ، دیکھ بھال کے کم اخراجات اور قابل اعتماد ہونے کی وجہ سے یہ شہری علاقوں میں ایک عملی انتخاب بن چکی ہے۔
کلٹس کی مقبولیت اس کی معقول قیمت اور عملی استعمال کی وجہ سے ہے۔ لوگ اسے ذاتی استعمال کے ساتھ ساتھ اوبر اور کریم جیسی سروسز میں بطور کیب بھی استعمال کرتے ہیں۔
پاکستان میں سوزوکی کلٹس کی قیمت
پاکستانی حکومت نے نان فائلرز پر نئی گاڑیوں کے لیے ٹیکس عائد کیا ہے۔ کلٹس VXR کی قیمت اس وقت 38,58,000 روپے ہے۔ فائلرز کو اضافی 38,580 روپے جبکہ نان فائلرز کو 1,15,740 روپے کا اضافی ٹیکس دینا ہوگا۔
کلٹس کا ٹاپ ماڈل VXL-AGS کی قیمت 45,46,000 روپے ہے، جس میں فائلرز کے لیے اضافی 45,460 روپے اور نان فائلرز کے لیے 1,36,380 روپے کا ٹیکس شامل ہے۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ کے پی کا سوات میں پولیس وین پر حملے میں شہید ہونے والوں سے اظہار تعزیت

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے مالم جبہ روڈ سوات میں…

8 mins ago

پاکستان آنا میرا دیرینہ خواب تھا، ڈاکٹر ذاکر نائیک

کوالا لمپور(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی عالم دین اور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے…

14 mins ago

حکومت عوام کو صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے…

16 mins ago

حکومت مزید نہیں چل سکتی، ملک میں فوری شفاف انتخابات کروائے جائیں، جے یو آئی

کراچی(قدرت روزنامہ)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ…

22 mins ago

صیہونی لابی عمران خان کو پاکستان پر دوبارہ مسلط کرنےکی کوشش میں ہے، احسن اقبال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ…

29 mins ago

سوات میں پولیس وین پر بم حملے میں 4 اہلکار زخمی

سوات (قدرت روزنامہ)سوات میں پولیس وین کے قریب بم دھماکے میں 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔…

43 mins ago