ٹک ٹاکرز کے وارے نیارے، صارفین کا پسندیدہ فیچر کب آرہا ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کے لیے ایک ایسے فیچر کو لانے کا اشارہ دے دیا ہے جس کا وہ انتظار کررہے تھے، اور کافی عرصے سے اس کی کمی محسوس کررہے تھے۔ ٹک ٹاک کے نیے فیچر کو ’ڈیلیٹ اینڈ ری ایڈٹ‘ کا نام دیا گیا ہے، اس فیچر کے ذریعے صارفین ایپ میں کسی بھی ویڈیو کو ڈیلیٹ کیے بغیر اسے ایڈٹ کرکے ری پوسٹ کرسکیں گے۔
ٹک ٹاک کی جانب سے اس فیچر کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ڈیلیٹ اینڈ ری ایڈٹ ان صارفین کے لیے بہت کارآمد فیچر ہوگا جو براہ راست ٹک ٹاک میں ویڈیوز بنانے اور ایڈٹ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں، اس کے علاوہ کمیونٹی گائیڈ لائنز کے برعکس بننے والی ویڈیوز کو بھی ڈیلیٹ کے بجائے ایڈٹ کیا جاسکے گا۔
اس فیچر سے صارفین کو پہلے سے اپ لوڈ ویڈیوز کو ایڈٹ کرنے کا موقع ملے گا اور انہیں ویڈیوز کو ڈیلیٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ لیکن اگر آپ اپنے کلپس کے لیے کوئی اور ٹول یعنی کیپ کٹ استعمال کر رہے ہیں، تو آپ اس فیچر کو استعمال نہیں کرسکیں گے۔
اس کے برعکس اگر آپ ٹک ٹاک کے اندر اپنے کلپس ایڈٹ کرتے ہیں، تو یہ فیچر آپ کے کلپس کو دوبارہ ایڈٹ کرنے کی سہولت دے گا۔ مثال کے طور پر آپ نے کوئی ویڈیو بنائی اور آپ کو کوئی بہتر خیال آجاتا ہے، یا کوئی اور طریقہ آزمانا چاہتے ہیں تو آپ ری ایڈٹ کرسکیں گے۔
خیال رہے اس فیچر سے نہ صرف آپ کے وقت کی بچت ہوگی جبکہ صارفین کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر مبنی ویڈیوز کو ایڈٹ کرسکیں گے۔ کسی بھی اپ لوڈ ویڈیو کو ڈیلیٹ کرنے کے بجائے اسے سلیکٹ کرکے ڈرافٹ میں منتقل کریں گے اور پھر اسے ایڈٹ کرکے دوبارہ پوسٹ کردیں گے۔
واضح رہے ٹک ٹاک نے ابھی اس کو باقاعدہ شامل کرنے کا اعلان نہیں کیا لیکن جلد اس فیچر کو ایپ میں شامل کرلیا جائے گا۔ تاہم، اس کے ذریعے صارفین اپنی اپلوڈ کردہ ویڈیوز کو تبدیل کرسکیں گے اور اس کے نتیجے میں بہتر ریسپانس حاصل کرسکیں گے۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ کے پی کا سوات میں پولیس وین پر حملے میں شہید ہونے والوں سے اظہار تعزیت

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے مالم جبہ روڈ سوات میں…

13 mins ago

پاکستان آنا میرا دیرینہ خواب تھا، ڈاکٹر ذاکر نائیک

کوالا لمپور(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی عالم دین اور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے…

20 mins ago

حکومت عوام کو صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے…

21 mins ago

حکومت مزید نہیں چل سکتی، ملک میں فوری شفاف انتخابات کروائے جائیں، جے یو آئی

کراچی(قدرت روزنامہ)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ…

27 mins ago

صیہونی لابی عمران خان کو پاکستان پر دوبارہ مسلط کرنےکی کوشش میں ہے، احسن اقبال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ…

34 mins ago

سوات میں پولیس وین پر بم حملے میں 4 اہلکار زخمی

سوات (قدرت روزنامہ)سوات میں پولیس وین کے قریب بم دھماکے میں 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔…

48 mins ago