’’ اہم تقرریوں، فیصلہ سازیوں میں وزیر اعظم کا مذہبی یقین ہوسکتا ہے‘‘ کیا واقعی ہر معاملے پر استخارہ کیا جاتا ہے؟ پی ٹی آئی رہنما نے تسلیم کر لیا
جس پر اینکر کامران شاہد نے کہا کہ جادو ٹونے کا تو مذہب سے کوئی تعلق نہیں . انہوں نے سوال کیا کہ کیا ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی یا دیگر فیصلوں میں بھی کوئی مذہبی پہلو یا استخارہ شامل ہے؟ اپوزیشن تو آپ کے بارے میں اسی طرح کی رائے رکھتی ہے . جس کے جواب میں صداقت عباسی نے کہا کہ ہو سکتا ہے وزیراعظم کا اس بات پر کوئی مذہبی بیلیف شامل ہو لیکن ہم سجھتے ہیں کہ ایسی چیزوں کا فائدہ ملک دشمنوں کو ہوتا ہے . سب کو ادب کے دائرے میں رہ کر بات کرنی چاہئیے . قومی سطح کے فیصلوں کو غیر سنجیدہ گفتگو میں اڑا دینا قابل مذمت ہے . . .