حکومت عوام کو صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہے، حافظ نعیم الرحمٰن


کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔
ایکسپو سینٹر کراچی میں ہونے والے پیما کے دو روزہ کنونشن کے دوسرے روز حافظ نعیم الرحمن نے مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی نئی نسل میں امید اور بیداری کو فروغ دینا ہوگا۔ انہوں نے فلسطینی عوام کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ صبر و استقامت کے ساتھ اپنے حق کے لیے ڈٹے ہوئے ہیں اور اللہ کی رضا پر راضی رہتے ہیں، اس لیے ہمارے نوجوانوں کو بھی مایوس نہیں ہونا چاہیے بلکہ ان سے سبق لینا چاہیے۔
حافظ نعیم الرحمن نے تعلیمی نظام پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تعلیم اب ایک منافع بخش کاروبار بن چکی ہے، جس کی وجہ سے مڈل کلاس طبقے کے لیے اعلیٰ تعلیم کا حصول ایک خواب بن گیا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ تعلیم کو سب کے لیے قابل رسائی بنائے اور اسے تجارت سے آزاد کرے۔
انہوں نے بلوچستان کی پسماندگی اور صحت کی سہولیات کی عدم دستیابی پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ حافظ نعیم نے کہا کہ میڈیکل کالجز میں بھاری فیسوں کا بوجھ مڈل کلاس خاندانوں کو تعلیم سے محروم کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو منشیات اور دیگر معاشرتی مسائل سے نکال کر تعلیم اور تربیت کی راہ پر لگانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ پاکستان میں ڈاکٹرز کی تعداد بھی کم ہوتی جا رہی ہے کیونکہ اچھے ڈاکٹرز کو ملک میں مناسب مواقع نہیں ملتے،جس کی وجہ سے وہ بیرون ملک ہجرت کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔
ایکسپو سینٹر میں ملک بھر سے ڈاکٹروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جہاں 5 مرکزی اور 16 سائنسی سیشنز منعقد کیے گئے۔

Recent Posts

کنونشن سینٹر کا نجی استعمال، آئینی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف کیس نمٹا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کورٹ کے آئینی بینچ نے کنونشن سینٹر کے نجی استعمال پر پاکستان…

12 mins ago

ہو سکتا ہے قومی حکومت بھی وجود میں آ جائے،شیخ رشید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے…

13 mins ago

مرغی کا گوشت سستا، انڈے مزید مہنگے ہو گئے

لاہور(قدرت روزنامہ)مرغی کا گوشت دوبارہ سستا ہو گیا، انڈوں کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری…

16 mins ago

آج کہاں بارش اور کہاں برفباری ہونے کا امکان ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں آج شام یا رات سے 16 نومبر…

19 mins ago

آصف زرداری قتل سازش کیس ،عدالت نے شیخ رشید کیخلاف مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر آصف علی زرداری کے…

19 mins ago

کراچی ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی آگے

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا میں پیپلز پارٹی کی برتری۔ کراچی میں…

25 mins ago