پاکستان آنا میرا دیرینہ خواب تھا، ڈاکٹر ذاکر نائیک


کوالا لمپور(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی عالم دین اور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ پاکستان آنا میرا دیرینہ خواب تھا۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے Ask Dr Zakir کے نام سے آن لائن پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان آنے سے متعلق سوال کا جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ میں اکتوبر میں حکومتی دعوت پر پاکستان آؤں گا جہاں کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں لیکچرز کا سلسلہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں اور مختلف شہروں کے لوگوں سے بہت سی درخواستیں اور دعوتیں موصول ہوئی ہیں لیکن وقت کی کمی کے باعث سب کو قبول کرنا ممکن نہیں، کیونکہ دعوتیں سینکڑوں کی تعداد میں ہیں جن میں روزانہ اضافہ ہورہا ہے، انشاء اللہ ہم ان میں سے کچھ جامعات کا انتخاب کریں گے، ایک یونیورسٹی کو ہم پہلے ہی منتخب کر چکے ہیں جو نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) اسلام آباد ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے پچھلی کئی دہائیوں میں سب سے زیادہ جو دعوت نامے موصول ہوئے وہ پاکستان سے تھے، بالآخر یہ میرا پاکستان کا پہلا آفیشل دورہ ہے، اس سے پہلے 1991 میں ڈاکٹر اسرار احمد سے ملنے پاکستان گیا تھا، پاکستان آنا میرا دیرینہ خواب تھا، اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ یہ ایک کامیاب ٹور ثابت ہو جس سے انشاء اللہ لوگوں کو بھی اور مجھے بھی فائدہ ہو۔

Recent Posts

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا دورہ

لاہور(قدرت روزنامہ)قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ نے سپیڈ پکڑ لی۔بیسمنٹ کی تعمیر کا کام آخری…

19 mins ago

ہمیں اپنا حق مزاحمت کرکے چھیننا پڑے گا،حافظ نعیم الرحمان

کراچی(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ نوجوان مایوس نہ ہوں…

37 mins ago

محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

سینٹ لوشیا(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر کی ٹی ٹوئنٹی میں 350 وکٹیں مکمل…

41 mins ago

معروف بھارتی یوٹیوبر دھروو راٹھی کے گھر ننھے مہمان کی آمد

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے معروف یوٹیوبر دھروو راٹھی کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے،…

47 mins ago

سوات حملہ؛ تمام سفارتکار بحفاظت اسلام آباد واپس پہنچ گئے ہیں، وزارت خارجہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق آج سوات اور مالم جبہ سے…

47 mins ago

مدت پوری ہونے کے بعد بھی پارلیمنٹ لاجز خالی نہ کرنیوالے سینیٹرز کے نام سامنے آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مدت پوری ہونے کے بعد بھی پارلیمنٹ لاجز خالی نہ کرنیوالے…

50 mins ago