پشاور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈ پور نے مالم جبہ روڈ سوات میں پولیس وین کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی۔
وزیر اعلیٰ سردارعلی امین گنڈا پور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ حکام سے رپورٹ طلب کرلی، وزیراعلیٰ نے دھماکے میں ایک پولیس اہلکار کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا، شہید اہلکار کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا بھی اظہار کیا، شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، شہید کے اہلخانہ کی بھر پور مالی معاونت کی جائے گی، انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، وزیراعلیٰ نے دھماکے میں زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے پولیس نے بے مثال قربانیاں دی ہیں، عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے والے پولیس جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین سید کا کہنا ہے…
لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کے والد جاوید اقبال خان…
لاہور(قدرت روزنامہ)قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ نے سپیڈ پکڑ لی۔بیسمنٹ کی تعمیر کا کام آخری…
کراچی(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ نوجوان مایوس نہ ہوں…
سینٹ لوشیا(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر کی ٹی ٹوئنٹی میں 350 وکٹیں مکمل…