بنگلہ دیشی کپتان کی جانب سے بڑے بول بولنے پر روہت شرما کا ایک اور کرارا جواب

چنئی(قدرت روزنامہ) بھارت نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو 280 رنز سے شکست دے دی، دو میچز کی سیریز میں بھارت کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان چنئی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں بھارت نے اپنی پہلی اننگ میں 376 رنز بنائے تھے، جواب میں بنگلادیشی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں صرف 149 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

دوسری اننگ میں بھارت نے 4 وکٹوں پر 287 رنز بنا کر اننگ ڈیکلیئر کردی اور بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 515 رنز کا ہدف دیا تاہم بنگلہ دیشی ٹیم اپنی دوسری اننگ میں 234 رنز بناسکی۔روی چندرن ایشون کو آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، انہوں نے میچ کی پہلی اننگ میں آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے آنے کے باوجود 113 رنز بنائے تھے جبکہ دوسری اننگ میں 6 وکٹیں بھی حاصل کیں۔سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 27 ستمبر سے کانپور میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیشی کپتان نے کہا تھا کہ ہم پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دے کر آرہے ہیں تو بھارت کو بھی شکست دیں گے جس پر روہت شرما نے جواب دیا تھا کہ انہیں بولنے دو ہم میدان میں جواب دیں گے ۔

Recent Posts

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

24 mins ago

موجودہ حکومت پیپلز پارٹی کی بیساکھیوں پر ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین سید کا کہنا ہے…

27 mins ago

صنم جاوید کے والد 2 روز بعد گھر پہنچ گئے

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کے والد جاوید اقبال خان…

38 mins ago

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا دورہ

لاہور(قدرت روزنامہ)قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ نے سپیڈ پکڑ لی۔بیسمنٹ کی تعمیر کا کام آخری…

1 hour ago

ہمیں اپنا حق مزاحمت کرکے چھیننا پڑے گا،حافظ نعیم الرحمان

کراچی(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ نوجوان مایوس نہ ہوں…

2 hours ago

محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

سینٹ لوشیا(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر کی ٹی ٹوئنٹی میں 350 وکٹیں مکمل…

2 hours ago