ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے معروف یوٹیوبر دھروو راٹھی کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے، جس کی تصویر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے . یوٹیوبر دھروو راٹھی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’دنیا میں ہمارے ننھے بیٹے کا استقبال کرتے ہوئے .
‘ یہ ان کا اور ان کی اہلیہ جولی ایل بی آر کا پہلا بچہ ہے .
گزشتہ روز دھروو راٹھی اور ان کی اہلیہ جولی ایل بی آر نے اپنے خاندان میں ایک نئے مہمان کی آمد کا استقبال کیا . جیسے ہی دھروو نے انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کی تو مداحوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا . فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دھروو راٹھی نے دو خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں . پہلی تصویر میں وہ کیمرے کی طرف مسکراتے ہوئے دیکھ رہے ہیں جبکہ اپنے نومولود بیٹے کو گود میں اٹھائے ہوئے ہیں . دوسری تصویر قریب سے لی گئی ہے جس میں بچہ پرسکون نیند میں ہے .