ہمیں اپنا حق مزاحمت کرکے چھیننا پڑے گا،حافظ نعیم الرحمان

کراچی(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ نوجوان مایوس نہ ہوں ہمیں اپنا حق مزاحمت کرے چھیننا پڑے گا۔

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ایکسپو سینٹر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک 77 سال کا ہوگیا ہے، ایک بازو ہم سے جدا ہوگیا تھا، بنگلہ دیش کے لوگوں کو دھوکہ دیا گیا تھا، جن کو کہا گیا تھا کہ ہم علیحدہ ہو جائیں گے تو زیادہ آزاد ہو جائیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مسئلہ حکمران طبقے کا ہے، جس کی کوئی قوم اور زبان نہیں ہوتی ہے، وہاں کے لوگوں کو کہا ہمیں بھارت کا غلام بنا دیا ہے، جس پر لوگ کھڑے ہوئے تھے، اس دورغلامی کو وہاں کے لوگوں نے تبدیل کر دیا، پاکستان کے جو حالات ہیں اس میں حکمرانوں کو ائیر لفٹ ملے گی بھی یا نہیں؟

امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ ریاست میں عوام کو امن اور صحت ملنا چاہئے، امن فراہم کرنا ریاست کا کام ہے، یہ کام نہیں کرسکتے تو حکومت پھر کس لئے آتی ہے، تعلیم کی صورتحال یہ ہے سندھ میں تعلیم کیلئے454 ارب کا بجٹ ہے، پنجاب میں 669 کا بجٹ ہے، یہ بجٹ کم نہیں ہے اگر یہ بجٹ درست استعمال ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے تعلیمی معیار میں بہت بہتری ہوسکتی ہے، صحت کے ایک بڑے بجٹ کی موجودگی میں بنیادی ضرورت پورے پاکستان میں نہیں ہیں۔

امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے، مسجد اقصیٰ اس وقت صیہونیوں کے قبضے میں ہے، امید کا پیغام غزہ کے نوجوان ہیں۔

Recent Posts

مسجد الحرام میں تصاویر اتارنے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…

1 min ago

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

20 mins ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

23 mins ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

49 mins ago

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

2 hours ago

موجودہ حکومت پیپلز پارٹی کی بیساکھیوں پر ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین سید کا کہنا ہے…

2 hours ago