چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا دورہ

لاہور(قدرت روزنامہ)قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ نے سپیڈ پکڑ لی . بیسمنٹ کی تعمیر کا کام آخری مرحلے میں ہے جبکہ انکلوژرز کے سامنے لگے جنگلے اتار دئیے گئےہیں اور خندق کی کھدائی مکمل کر لی گئی .

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا دورہ کیا اور سٹیڈیم کے اندر اورباہر جاری کاموں کا جائزہ لیا . چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے انکلوژرز . باکسز . خندق اور بیسمنٹ میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا . چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پراجیکٹ پر پیش رفت کا مشاہدہ بھی کیا . چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ہر کام کو ٹائم لائن میں مکمل کرنے کی ہدایت کی . چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے حوالے سے ایک ایک لمحہ قیمتی ہے . شائقین کرکٹ کی سہولت کیلئےڈیجیٹل سکور بورڈ کو مناسب جگہ پر نصب کیا جائے اورلفٹ کی سہولت بیسمنٹ تک دی جائے . انہوں نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل سٹیڈیمز اپ گریڈیشن پراجیکٹ کی تکمیل یقینی بنائی جائے گی . ایف ڈبلیو او کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا . پی سی بی کےچیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر . ڈائریکٹر انفراسٹرکچر . ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ . سینئر جنرل مینجر انفراسٹرکچر . نیسپاک اور ایف ڈبلیو او کے متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے .

. .

متعلقہ خبریں