چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا دورہ

لاہور(قدرت روزنامہ)قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ نے سپیڈ پکڑ لی۔بیسمنٹ کی تعمیر کا کام آخری مرحلے میں ہے جبکہ انکلوژرز کے سامنے لگے جنگلے اتار دئیے گئےہیں اور خندق کی کھدائی مکمل کر لی گئی۔چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا دورہ کیا اور سٹیڈیم کے اندر اورباہر جاری کاموں کا جائزہ لیا۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے انکلوژرز ۔ باکسز۔ خندق اور بیسمنٹ میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پراجیکٹ پر پیش رفت کا مشاہدہ بھی کیا۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ہر کام کو ٹائم لائن میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے حوالے سے ایک ایک لمحہ قیمتی ہے۔شائقین کرکٹ کی سہولت کیلئےڈیجیٹل سکور بورڈ کو مناسب جگہ پر نصب کیا جائے اورلفٹ کی سہولت بیسمنٹ تک دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل سٹیڈیمز اپ گریڈیشن پراجیکٹ کی تکمیل یقینی بنائی جائے گی۔ ایف ڈبلیو او کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔پی سی بی کےچیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر۔ ڈائریکٹر انفراسٹرکچر۔ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ۔سینئر جنرل مینجر انفراسٹرکچر۔نیسپاک اور ایف ڈبلیو او کے متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Recent Posts

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

4 mins ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

6 mins ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

32 mins ago

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

1 hour ago

موجودہ حکومت پیپلز پارٹی کی بیساکھیوں پر ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین سید کا کہنا ہے…

1 hour ago

صنم جاوید کے والد 2 روز بعد گھر پہنچ گئے

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کے والد جاوید اقبال خان…

1 hour ago