صنم جاوید کے والد 2 روز بعد گھر پہنچ گئے

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کے والد جاوید اقبال خان گھر واپس آگئے ہیں،پولیس نے 20 ستمبر انہیں گھر سے گرفتار کیا تھا۔

24 نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے لاہور جلسے سے قبل کریک ڈاؤن کے دوران وحدت کالونی میں پولیس کی بھاری نفری پہنچی اور صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کو ان کے گھر سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا،صنم جاوید کی والدہ نے جاوید اقبال کی بازیابی کی لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، تاہم، جاوید اقبال اب گھر پہنچ گئے ہیں کیونکہ ڈی سی لاہور نے لاہور جلسے کے پیش نظر 487 متحرک کارکنوں اور رہنماؤں کی نظر بندی کے احکامات واپس لے لیے ہیں۔صنم جاوید نے ایکس پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ میرے والد کو بہن فلک جاوید کے بارے دریافت کرنے کے لیے گرفتار کیا گیا تھا،میرے والد سے کہا گیا کہ صنم جاوید کی کیمپین کی وجہ سے ہماراایس ایچ او معطل ہوگیا۔

Recent Posts

نیب نےپشاور بی آر ٹی انکوائری میں 168.5 ارب نکلوا لئے

پشاور (قدرت روزنامہ)نیب نے اپنی 25 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے،…

24 mins ago

مسجد الحرام میں تصاویر اتارنے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…

43 mins ago

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

1 hour ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

1 hour ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

2 hours ago

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

2 hours ago