3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور مائنر کرکٹ لیگ کھیلنے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق بورڈ نے اسامہ میر کو 3 سے 27 جنوری تک کیلئے بگ بیش لیگ کھیلنے کی اجازت دیدی ہے جبکہ انور علی اور عثمان شنواری کو مائنر کرکٹ لیگ کیلئے این او سی جاری کردیا گیا ہے۔کرکٹ بورڈ نے کرکٹرز کو 20 ستمبر سے 6 اکتوبر تک کیلئے این او سی جاری کیا ہے۔ دوسری جانب زم ایفرو ٹی10 کرکٹ لیگ میں کھلاڑیوں کے این اوسی کے لیے زمبابوے کرکٹ بورڈ نے پی سی بی سے رابطہ کیا تھا تاکہ منتخب پاکستانی کھلاڑیوں کی تصدیق کی جاسکے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے این اوسی کے لیے گرین سگنل دیا تھا تاہم بورڈ کا موقف تھا کہ چیمپئنز ون ڈے کپ کھیلنے والوں کو این او سی نہیں ملے گا البتہ جو کرکٹرز چیمپئنز لیگ نہیں کھیل رہے انہیں این او سی مل سکتا ہے۔

Recent Posts

نیب نےپشاور بی آر ٹی انکوائری میں 168.5 ارب نکلوا لئے

پشاور (قدرت روزنامہ)نیب نے اپنی 25 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے،…

36 mins ago

مسجد الحرام میں تصاویر اتارنے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…

55 mins ago

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

1 hour ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

1 hour ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

2 hours ago

موجودہ حکومت پیپلز پارٹی کی بیساکھیوں پر ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین سید کا کہنا ہے…

2 hours ago