اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ محسن نقوی نے انکلوژرز، باکسز، خندق اور بیسمنٹ میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا اور ہر کام کو ٹائم لائن میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی قذافی اسٹیڈیم میں جاری اپ گریڈیشن کے تعمیراتی منصوبے کا جائزہ لینے پہنچے اور اسٹیڈیم کے اندر اور باہر جاری کاموں کا جائزہ لیا۔
محسن نقوی نے چیمپیئنز ٹرافی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شائقینِ کرکٹ کی سہولت کے لیے ڈیجیٹل اسکور بورڈ کو مناسب جگہ پر نصب کیا جائے۔ لفٹ کی سہولت بیسمنٹ تک دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل اسٹیڈیمز اپ گریڈیشن پراجیکٹ کی تکمیل یقینی بنائی جائے گی اور دی گئی ٹائم لائن کے اندر کام مکمل کیا جائے۔
محسن نقوی نے انکلوژرز، باکسز، خندق اور بیسمنٹ میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا اور ہر کام کو ٹائم لائن میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے حوالے سے ایک ایک لمحہ قیمتی ہے۔
واضح رہے چیمپئنز ٹرافی سے قبل قذافی اسٹیڈیم لاہور کی اپ گریڈیشن کے لیے جاری تعمیراتی کاموں میں تیزی آگئی۔ قذافی اسٹیڈیم کی بیسمنٹ کی تعمیر کا کام آخری مرحلے میں داخل ہوگیا ہے جبکہ انکلوژرز کے سامنے لگے جنگلے اتار دیے گئے ہیں اور خندق کی کھدائی مکمل کرلی گئی ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…