پی ٹی آئی کے انقلاب کو جوتیاں چھوڑ کر بھاگتے دیکھا، عظمیٰ بخاری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے انقلاب کو جوتیاں چھوڑ کر بھاگتے ہوئے سب نے دیکھا، اس جماعت کا ٹوٹل ایجنڈہ فتنہ گردی اور ملک میں خوشحالی کو روکنا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ صرف لاہور کے اندر 125 ارب روپے کے فنڈز سے ترقیاتی کام شروع کیے جارہے ہیں، شاہدرہ ترقیاتی کاموں کے حوالے سے محروم رہا ہے جس کے لیے اب بڑا فنڈ رکھا گیا ہے، لاہور کی کوئی سڑک، گلی، محلہ کچا نہیں رہے گا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پرسوں بھی ایک میٹنگ ہوئی جس میں شاہدرہ کی بڑی سڑکیں بھی بنانے کا فیصلہ کیا گیا، یہ پیکیج باقی فنڈز کے علاوہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور اور پنجاب ہمارا فخر اور غرور ہے، اس فخر اور غرور میں کل اور بھی اضافہ ہوا کہ کل ایک فتنہ جماعت جس کا ٹوٹل ایجنڈہ ملک میں فتنہ گردی کرنا ہے، اس کا ٹوٹل ایجنڈہ ملک میں اگر کوئی بہتری آرہی ہے اس کو روکنا ہے، اس کے انقلاب کو کل جوتیاں چھوڑ کر بھاگتے ہوئے دیکھا۔
وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ یہ انقلاب صرف 2 پولیس والوں کی مار تھی، پنجاب پولیس کو پتا ہے کہ اس نے کام کیسے کرنا ہے اور اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے سیاسی مخالفین کو بتا بھی دیا کہ سیاسی اسٹریٹجی اور ذہانت کس چیز کا نام ہے، اور جوتیاں چھوڑ کر بھاگنے پر کس طرح مجبور کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو پہلے سے پتا چل گیا تھا کہ جلسے میں بندے نہیں ہونے، وہ خیبرپختونخوا سے سرکاری ملازمین ساتھ لے کر نکلے کہ شاہد ان سے کوئی رونق میلہ بن جائے گا، پی ٹی آئی کے لوگ وعدہ کرکے گئے تھے کہ علی امین مریم نواز سے معافی مانگیں گے، علی امین کا جلسے میں نہ پہنچنا اور نہ پہنچ کر اپنی عزت بچانے کی کوشش کرنا مریم نواز کی کامیابی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایک پولیس والا گیا اور کہا کہ جلسے کا وقت ختم، یہ سب بچوں کی طرح لائن لگا کر چل دیے، کل انہوں نے پنجاب حکومت کی رٹ کو مانا ہے مریم نواز کو رٹ منوانا آتی ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے اسرائیلی اخبار میں پوسٹ آئی کہ بانی پی ٹی آئی اسرائیل کا حمایتی ہے، آج یروشلم پوسٹ میں آیا بانی کے اسرائیل سے خفیہ تعلقات تھے، اسرائیلی اخبار نے لکھا بانی اسرائیل کے لیے ہم خیال سیاستدان ہیں، اسرائیل کہتا ہے کہ ٹرمپ اور بانی آ جائے تو حالات بہتر ہو جائیں گے۔

Recent Posts

ہر ادارہ چاہتا ہے کہ وہ اپنے دائرہ کار سے باہر جاکر کام کرے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے…

5 mins ago

نیب تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کتنی اور کہاں سے ہوئی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی احتساب بیورو (نیب) نے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی)…

11 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا جمعہ کو ملک بھر میں عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران…

17 mins ago

دبئی میں حساس کیمروں سے لیس خود کار ٹریفک سگنلز کی نمائش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں جدید خود کار ٹریفک سگنلز…

25 mins ago

پاکستانی طالبہ کا جسدِ خاکی چین سے وطن واپس لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ بیجنگ…

34 mins ago

مالم جبہ ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، ایک پولیس جوان شہید، 3 زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے مالم جبہ روڈ پر…

50 mins ago