پی ٹی آئی ہر گزرتے دن کے ساتھ بے نقاب ہو رہی ہے، بیرسٹر دانیال چوہدری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ آج اگر پاکستان کمزور ہو رہا ہے تو اس کی بنیادی وجہ اپوزیشن کا کردار ہے، پی ٹی آئی ہر گزرتے دن کے ساتھ خود کو بے نقاب کر رہی ہے۔
اتوار کو نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر دانیال چوہدری نے یروشلم پوسٹ کے مضمون پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فوج کو کمزور پاکستان کو کمزور کرنے کے مترادف ہے اور اپوزیشن اس وقت فوج کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی پاکستان کی مسلح افواج کو کمزور کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کیوں کہ پاکستان کے عوام نے شہدا کے مجسموں کو نذر آتش کرنے اور ان کا مذاق اڑانے کے بارے میں مسلسل سوالات اٹھائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا میں آئی ایم ایف کی عمارت کے باہر ایک گروپ نے احتجاج کیا اور آئی ایم ایف کو پاکستان کے ساتھ معاہدے تک پہنچنے سے روکنے کی کوشش کی۔
دانیال چوہدری نے زور دے کر کہا کہ پی ٹی آئی ہر گزرتے دن کے ساتھ خود کو بے نقاب کر رہی ہے اور سچائی واضح ہو رہی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ کل لاہور کے عوام نے (پی ٹی آئی) کے ساتھ کھڑے ہونے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ اپوزیشن نہ ماضی میں پاکستان کی خیر خواہ تھی اور نہ اب ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام دوبارہ پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے نہیں ہوں گے کیونکہ انہوں نے لوگوں کے ایک گروہ کو گمراہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ یروشلم پوسٹ نے اسرائیل کے اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے دعوؤں کی تصدیق کر دی۔ انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی رہنما عمران خان اسرائیل کے حامی جبکہ فوج کے مخالف ہیں۔
یروشلم پوسٹ نے اپنے تازہ مضمون میں کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے اسرائیل کے خلاف عوامی سطح پر سخت سیاسی بیان بازی کی لیکن اندر کھاتے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ عمران خان اسرائیل کے لیے ہم خیال سیاست دان ہیں۔

Recent Posts

ہر ادارہ چاہتا ہے کہ وہ اپنے دائرہ کار سے باہر جاکر کام کرے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے…

7 mins ago

نیب تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کتنی اور کہاں سے ہوئی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی احتساب بیورو (نیب) نے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی)…

13 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا جمعہ کو ملک بھر میں عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران…

19 mins ago

دبئی میں حساس کیمروں سے لیس خود کار ٹریفک سگنلز کی نمائش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں جدید خود کار ٹریفک سگنلز…

27 mins ago

پاکستانی طالبہ کا جسدِ خاکی چین سے وطن واپس لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ بیجنگ…

36 mins ago

مالم جبہ ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، ایک پولیس جوان شہید، 3 زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے مالم جبہ روڈ پر…

52 mins ago