حکومت کی آئینی ترامیم کا طریقہ کار متنازع ہوگیا ہے، ڈاکٹر عشرت العباد


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ حکومت کا آئینی ترامیم کا طریقہ کارمتنازع ہوگیا ہے، حکومت کو اپنی اخلاقی اور قانونی کمزوری کا ادراک کرنا چاہیے۔
ڈاکٹر عشرت العباد نے لانڈھی میں منعقدہ تقریب سے وڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مضبوط ادارے ہماری قوم کی ترقی اوراستحکام کی بنیاد ہیں، حکومت کا آئینی ترامیم کا طریقہ کار متنازع ہوگیا ہے، انصاف نہ صرف ہونا چاہیے بلکہ دِکھائی بھی دینا چاہیے مزید یہ کہ حکومت کو اپنی اخلاقی اور قانونی کمزوری کا ادراک کرنا چاہیے۔
آئی پی پی مالکان کے ساتھ پیشرفت مثبت قدم ہے‘
سابق گورنر سندھ نے کہا کہ صرف اچھی حکمرانی سےعوام کا اعتماد بحال ہوسکتا ہے، خود احتسابی کے بغیر اصلاحات میں حقیقی ترقی ممکن نہیں، عوام مہنگی بجلی، لوڈ شیڈنگ اور جرائم سے پریشان ہیں اس لیے عوامی ریلیف حکومت کی ترجیع ہونی چاہیے،آئی پی پی مالکان کے ساتھ پیشرفت مثبت قدم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کراچی میں حالیہ لوڈ شیڈنگ پر متعلقہ اسٹیک ہولڈرزسے بات کی ہے۔
’پارٹی کی تنظیم سازی کے بعد وطن واپس آئیں گے‘
انہوں نے ایک بار پھر وطن واپسی کا اعلان کیا اور کہا کہ نوجوان نسل کی صلاحیتوں کوپروان چڑھانے سے نئی قیادت ابھرتی ہے، ان کی سیاسی پارٹی ’میری پہچان پاکستان‘ کا مقصد روشن خیالات کے ساتھ نئی قیادت دریافت کرنا ہے، جلد ہی پارٹی کی تنظیم کا اعلان کیا جائے گا جس کے بعد وہ پاکستان واپس آئیں گے۔

Recent Posts

عرفی جاوید کے نئے لباس پر مداح حیران، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…

2 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا منصوبہ بنالیا

پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…

16 mins ago

وزیر مملکت برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا کُلیہ پیش کردیا

وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…

29 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…

41 mins ago

پاکستان خطے اور عالمی امن کے لیے اپنا مثبت کردار ہمیشہ ادا کرتا رہے گا:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

  اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…

53 mins ago

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…

1 hour ago