صدارتی انتخابات ہارنے کی صورت میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے منصوبے کا اعلان کر دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا میں ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات ہار جانے کی صورت میں اپنے آئندہ کے منصوبے کا اعلان کر دیا ہے، تاہم ان کا ماننا ہے کہ وہ نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات بھارتی اکثریت سے جیت جائیں گے۔
امریکا میں ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹی وی انٹرویو میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے دعویٰ کیاکہ وہ نومبر میں ہونے والے امریکا کے صدارتی انتخابات بھاری اکثریت سے جیت جائیں گے۔
سابق امریکی صدر سے سوال کیا گیا کہ اگر وہ حالیہ صدارتی انتخابات میں ہار جاتے ہیں تو کیا وہ پھر انتخابات میں حصہ لیں گے یا نہیں؟ اس سوال کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے مختصر اور جامع جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ نہیں، میں نہیں سمجھتا کہ میں پھر صدارتی انتخابات میں حصہ لوں گا‘ کیونکہ جیتنے کی صورت میں وہ قانونی طور پر تیسرا صدارتی الیکشن نہیں لڑ سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ ڈیموکریٹ کی امیدوار کملا ہیرس کے مقابلے میں ہارجاتے ہیں تو پھر بھی وہ آئندہ الیکشن لڑنے کا ارادہ نہیں رکھتے، ساتھ ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وہ پرامید ہیں کہ وہ 5 نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات جیت جائیں گے۔
واضح رہے کہ امریکا کے صدارتی انتخابات سے قبل سامنے والے متعدد انتخابی سروے یہ ظاہر کر رہے ہیں کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور موجودہ امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہونے جا رہا ہے۔

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب کو 94ویں یوم الوطنی کے موقع پر مبارکباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کو ان کے 94ویں…

8 mins ago

عمران خان کی تعریف یہودی میڈیا نے کی تو ان سے پوچھیں، بانی وضاحت کیوں دیں؟ بیرسٹر سیف

پشاور(قدرت روزنامہ ) مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ…

10 mins ago

راج ٹھاکرے کو پاکستانی فلم لیجنڈ آف مولا جٹ سے کیا خطرہ ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار فواد خان اور اداکارہ ماہرہ خان کی بلاک بسٹر فلم…

14 mins ago

کمپنی نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیا سپورٹیج‘ پر بڑی آفر لگا دی

لاہور (قدرت روزنامہ)کیا سپورٹیج کو پاکستان میں متعارف ہوتے ہی بڑی شہرت ملی اور صارفین…

15 mins ago

وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ملکر اسٹریٹیجک تعاون کے فروغ اور سی پیک کی تکمیل کا خواہاں ہوں، چینی صدر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین کے صدر شی جنپنگ نے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم پاکستان…

19 mins ago

لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کیس میں کیا حکم دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کے…

28 mins ago