کراچی: نظارت خانے میں آتشزدگی، 100 سے زائد گاڑیاں جل گئیں


کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک ون میں نظارت خانے میں کھڑی 100 سے زائد سرکاری گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو کی 2 گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا ہے جبکہ واقعہ میں 30 گاڑیاں مکمل طور پر جل گئیں۔ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، نظارت خانے میں 100 سے زائد سرکاری گاڑیاں کھڑی ہیں جن کی سیکیورٹی کے مناسب انتظامات نہیں کیے گئے، متعدد گاڑیوں کے پارٹس بھی غائب تھے، یہ سرکاری گاڑیاں حکومت سندھ کے مختلف محکموں کے زیراستعمال رہیں۔
یاد رہے کہ کراچی کے نظارت خانوں میں آگ لگنے کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔ رواں برس مارچ میں بھی گلشن اقبال میں بھی نظارت خانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے باعث متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا تھا، اس واقعہ میں بھی آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تھی۔ اس سے قبل 2022 میں بھی اسی نظارت خانے میں لگنے والی آگ میں 500 سے زائد موٹر سائیکلیں، بس، رکشے اور گاڑیاں جل کر خاک ہوگئی تھیں۔
واضح رہے کہ نظارت خانہ وہ جگہ ہوتی ہے جہاں کیس پراپرٹیز کا سامان مثلاً موٹرسائیکل، بس، ٹرک، گاڑیاں اور رکشے اور دیگر سامان لا کر رکھا جاتا ہے اور بوقت ضرورت اسے عدالت میں پیش کیا جاتا ہے۔

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب کو 94ویں یوم الوطنی کے موقع پر مبارکباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کو ان کے 94ویں…

7 mins ago

عمران خان کی تعریف یہودی میڈیا نے کی تو ان سے پوچھیں، بانی وضاحت کیوں دیں؟ بیرسٹر سیف

پشاور(قدرت روزنامہ ) مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ…

9 mins ago

راج ٹھاکرے کو پاکستانی فلم لیجنڈ آف مولا جٹ سے کیا خطرہ ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار فواد خان اور اداکارہ ماہرہ خان کی بلاک بسٹر فلم…

12 mins ago

کمپنی نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیا سپورٹیج‘ پر بڑی آفر لگا دی

لاہور (قدرت روزنامہ)کیا سپورٹیج کو پاکستان میں متعارف ہوتے ہی بڑی شہرت ملی اور صارفین…

13 mins ago

وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ملکر اسٹریٹیجک تعاون کے فروغ اور سی پیک کی تکمیل کا خواہاں ہوں، چینی صدر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین کے صدر شی جنپنگ نے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم پاکستان…

17 mins ago

لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کیس میں کیا حکم دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کے…

26 mins ago