کوئٹہ، لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کیخلاف لواحقین کی احتجاجی ریلی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ فار مسنگ پرسنز اور جبری طور پر لاپتہ کئے گئے اہلخانہ کے زیر اہتمام ماما قدیر بلوچ اور لاپتہ افراد کے لواحقین نے ان کی بازیابی کے لئے کیمپ سے احتجاجی ریلی نکالی جو عدالت روڈ ، سرکلر روڈ ، جناح روڈ، منان چوک اور عدالت روڈ پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئی حق دو تحریک کے سربراہ رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن سمیت دیگر نے بھی ریلی میں اظہار یکجہتی کے لئے شرکت کی ریلی کے شرکاءنے نور عالم سمیت دیگر لاپتہ کئے گئے اپنے پیاروں کی بازیابی کے لئے نعرہ بازی مظاہرین کا کہنا تھا کہ نور عالم کو گزشتہ 7 سال سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا ہے تا حال اس کا کچھ معلوم نہیں کہ وہ کہاں ہے مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمارے لاپتہ کئے گئے پیاروں پر کوئی الزام ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے تاکہ قانون کے مطابق ان کے خلاف کارروائی ہوسکے۔ اگر انہوں نے کوئی جرم نہیں کیا تو انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے تاکہ ان کے پیاروں کو جس اذیت اور قرب سے گزرنا پڑتا ہے اس اذیت اور انتظار سے انہیں نجات مل سکے۔ مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

Recent Posts

ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں سمگلنگ کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا گیا

اسلام آ باد (قدرت روزنامہ) پاکستان نے ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں سمگلنگ کے خلاف…

3 mins ago

مخصوص نشستیں کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری، الیکشن کمیشن کا یکم مارچ کا فیصلہ آئین سے متصادم قرار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز نے مخصوص نشستوں کے کیس کا تفصیلی…

4 mins ago

توشہ خانہ تحائف, کابینہ ڈویژن نے 30ستمبر تک بولیاں طلب کرلیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )توشہ خانہ تحائف کی مالیت کے تعین کیلئے کابینہ ڈویژن نے…

8 mins ago

بینکوں کی جانب سے مہنگے ڈالر بیچ کر 65 ارب روپے کمانے سے متعلق رپورٹ طلب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)کمرشل بینکوں کی جانب سے مہنگے ڈالر بیچ کر 65 ارب روپے کمانے…

11 mins ago

موسم سرما: حکومت نے گیس کی کمی پورا کرنے کیلئے ایل این جی کارگوز بک کرالیے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) موسم سرما میں گیس کی مانگ کو پورا کرنے کیلئے دسمبر…

12 mins ago

عمران خان کی چیف جسٹس کیخلاف پریکٹس پروسیجر کمیٹی میں درخواست دائر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں چیف جسٹس…

20 mins ago