ڈیرہ بگٹی(قدرت روزنامہ)ضلع بارکھان اور ڈیرہ بگٹی کے سرحدی علاقے اوچھڑی میں مسلح افراد اور مقامی قبائلی امن فورس کے درمیان فائرنگ کے باعث قبائلی امن فورس کے دو رضاکار جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے رات گئے تک دو طرفہ فائرنگ جاری رہنے کی اطلاع تھی، وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کے چچازاد بھائی حاجی خان محمد مسوری بگٹی کے مطابق ڈیرہ بگٹی اور بارکھان کے سرحدی علاقے اوچھڑی میں مسلح افراد کی جانب نجی کمپنی کے موبائل ٹاور کو دھماکا خیز مواد سے اڑانے کے بعد علاقے میں مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع پر مقامی قبائل اور امن فورس کے رضاکاروں نے مسلح افراد کا تعاقب کیا تو مسلح افراد نے فائرنگ کردی فائرنگ کی زد میں آکر قبائلی امن فورس کے دو رضا کار جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈیرہ بگٹی ڈاکٹر اعظم جان بگٹی کے مطابق زخمی رضاکار جوانوں کو فوری طور پر بذریعہ سرکاری ایمبولینس علاقہ رکھنی کے ہسپتال ریفر کردیا گیا جبکہ زرائع کے مطابق آخری اطلاعات آنے تک فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا۔
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ بولر رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر…