عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو کا معاملہ، عدالت نے ڈی جی ایف آئی کو عدم پیشی پر ٹریول ہسٹری سمیت طلب کر لیا

لاہور(قدرت روزنامہ ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے عظمیٰ بخاری فیک ویڈیو کیس کی سماعت کے دوران ڈی جی ایف آئی اے کی عدم پیشی پر انہیں ٹریول ہسٹری سمیت طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے عظمیٰ بخاری کی نازیبا فیک ویڈیو کے خلاف درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں سرکاری وکیل اور عظمیٰ بخاری کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت جسٹس عالیہ نیلم نے استفسار کیا کہ ڈی جی ایف آئی اے کہاں ہیں؟ اس پر سرکاری وکیل نے آگاہ کیا کہ وہ سرکاری سطح پر میٹنگ کے لیے چین گئے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آئندہ سماعت پر ڈی جی ایف آئی اےخود پیش ہوں، بورڈنگ پاسز اور ٹریول ہسٹری پیش کی جائے، اپنے ڈی جی کو بتا دیجیے گا عدالت سے کھیلنا اتنا آسان نہیں، ایف آئی اے کو عادت ہےلوگوں کو آفس بلا کے پکڑنے کی، خود آفس سے باہر نہیں نکلتے۔ سماعت کے دوران عظمیٰ بخاری کے وکیل نے کہا کہ ایف آئی اے کہتی ہے ہمیں پتا نہیں فلک جاوید کہاں ہے، ہم پکڑنے کی کوشش کررہے ہیں، اس پر جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ ایف آئی اے ہر بار بغیر تیاری کے آتا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

Recent Posts

ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں سمگلنگ کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا گیا

اسلام آ باد (قدرت روزنامہ) پاکستان نے ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں سمگلنگ کے خلاف…

11 mins ago

مخصوص نشستیں کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری، الیکشن کمیشن کا یکم مارچ کا فیصلہ آئین سے متصادم قرار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز نے مخصوص نشستوں کے کیس کا تفصیلی…

11 mins ago

توشہ خانہ تحائف, کابینہ ڈویژن نے 30ستمبر تک بولیاں طلب کرلیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )توشہ خانہ تحائف کی مالیت کے تعین کیلئے کابینہ ڈویژن نے…

16 mins ago

بینکوں کی جانب سے مہنگے ڈالر بیچ کر 65 ارب روپے کمانے سے متعلق رپورٹ طلب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)کمرشل بینکوں کی جانب سے مہنگے ڈالر بیچ کر 65 ارب روپے کمانے…

18 mins ago

موسم سرما: حکومت نے گیس کی کمی پورا کرنے کیلئے ایل این جی کارگوز بک کرالیے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) موسم سرما میں گیس کی مانگ کو پورا کرنے کیلئے دسمبر…

19 mins ago

عمران خان کی چیف جسٹس کیخلاف پریکٹس پروسیجر کمیٹی میں درخواست دائر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں چیف جسٹس…

28 mins ago