وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ملکر اسٹریٹیجک تعاون کے فروغ اور سی پیک کی تکمیل کا خواہاں ہوں، چینی صدر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین کے صدر شی جنپنگ نے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے ساتھ مل کر اسٹریٹیجک تعاون کے فروغ اور سی پیک کی تعمیر کے لیے کام کرنے کا خواہاں ہیں۔
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، چینی صدر شی جنپنگ نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سالگرہ پر انہیں تہنیتی خط بھیجا ہے اور انہیں مبارکباد پیش کی ہے، چینی صدر کا یہ خط پاک چین سفارتی تعلقات کی مضبوطی کی جانب ایک غیرمعمولی پیش رفت ہے۔
چینی صدر نے اپنے خط میں لکھا، ’آپکی سالگرہ پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں، پاکستان اور چین کٹھن اور اچھے وقتوں کے اسٹریٹیجک تعاون کے شراکت دار ہیں، تاریخ گواہ ہے کہ دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے پر بھروسہ کیا اور ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔‘
خط کے متن کے مطابق، ’دونوں ممالک کے مابین ایسا مضبوط رشتہ قائم ہوا جس پر بدلتا ہوا بین الاقوامی منظر نامہ کبھی اثرانداز نہیں ہوا، رواں برس جون میں آپ نے چین کا کامیاب دورہ کیا جس میں ہمارے مابین خوشگوار تبادلہ خیال ہوا اور متعدد امور پر اتفاق ہوا۔
چینی صدر نے لکھا، ’چین پاکستان تعلقات کی مضبوطی میرے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے، آپ کے ساتھ مل کر چین پاکستان اسٹریٹیجک تعاون کے فروغ اور سی پیک کی تعمیر کے لیے کام کرنے کا خواہاں ہوں۔
انہوں نے کہا کہ آپ کے ساتھ مل کر متعدد شعبوں میں تعاون اور اس جدید دور میں چین و پاکستان کے لوگوں کے مابین گہرے تعلقات سے ایک مشترکہ مستقبل کے لیے کام کرنے کا خواہاں ہوں۔ چینی صدر نے اپنے خط میں وزیراعظم شہباز شریف کی اچھی صحت کی دعا اور ہر قدم پر ان کی کامیابی کی تمنا کا ابھی اظہار کیا۔

Recent Posts

لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک نئے ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو نیا ڈی جی آئی ایس آئی تعینات…

1 min ago

جسٹس امین اور جسٹس نعیم کا عمل جج کے منصب کے منافی ہے، تفصیلی فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز نے مخصوص نشستوں کے کیس کا تفصیلی فیصلہ…

11 mins ago

22 سال پہلے ندا یاسر کی شادی پر کتنا خرچہ آیا؟ بھیدی نے بتادیا

کراچی (قدرت روزنامہ )پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر نے اپنی 22 سال…

13 mins ago

شادی کے تعلق میں بندھنے سے مردوں پر مرتب ہونے والے حیرت انگیز اثر کا انکشاف

اوٹاوہ(قدرت روزنامہ )شادی کے بعد مردوں اور خواتین دونوں کی زندگیوں میں نمایاں تبدیلیاں آتی…

17 mins ago

ٹیم سے ڈراپ ہونے پر چیئرمین پی سی بی نے کال پر کیا کہا؟ محمد عباس نے بتادیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )ٹیسٹ کرکٹرمحمد عباس کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کی…

22 mins ago

وفاقی حکومت کا 71 ہزار ارب روپے سے زائد قرض اتارنے کا منصوبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت کا 71 ہزار ارب روپے سے زائد قرض اتارنے کا منصوبہ…

23 mins ago