راج ٹھاکرے کو پاکستانی فلم لیجنڈ آف مولا جٹ سے کیا خطرہ ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار فواد خان اور اداکارہ ماہرہ خان کی بلاک بسٹر فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو آئندہ ماہ بھارتی سینما گھروں میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، تاہم مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) کے سربراہ راج ٹھاکرے نے دھمکی دی ہے کہ وہ پاکستانی فلم کی ریاست مہاراشٹرا میں نمائش کی اجازت نہیں دیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، راج ٹھاکرے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پیغام میں کہا کہ فن کی سرحد نہیں ہوتی لیکن یہ معاملہ ان فلموں کے لیے بالکل مختلف ہے جن میں پاکستان اداکاروں کو دکھایا جارہا ہو۔
راج ٹھاکرے کا کہنا تھا کہ پاکستانی اداکاروں کی فلموں کو بھارت میں کیوں نمائش کی اجازت دی جارہی ہے، ایم این ایس کسی بھی حالت میں مہاراشٹرا میں اس فلم کی اجازت نہیں دے گی۔
راج ٹھاکرے نے سینیما گھروں کے مالکان کو دھمکی دی کہ اگر انہوں نے اپنے سینماؤں میں اس فلم کی نمائش کی تو انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ ماضی میں جب ایسے (پاکستانی فلموں کی نمائش کے) واقعات ہوئے تو ایم این ایس نے اس سلسلے میں کیا اقدامات کیے۔
انہوں نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ریاست مہاراشٹرا ہی نہیں بلکہ ملک بھر میں پاکستانی فلم کی ریلیز پر پابندی عائد کرے۔ انہوں نے کہا، ’نوراتری کا تہوار اسی وقت شروع ہو گا جب یہ فلم ریلیز ہو گی۔ میں نہیں چاہتا کہ مہاراشٹر میں کوئی تنازع ہو اور ریاست کے وزیراعلٰی، وزیر داخلہ اور پولیس ڈائریکٹر جنرل کی بھی یہ خواہش نہیں ہو گی۔‘
یاد رہے کہ 2022 میں جب دی لیجنڈ آف مولا جٹ بھارت میں ریلیز ہونے جا رہی تھی تو اس وقت بھی ایم این ایس کے رہنما امے کھوپکر نے دھمکی دی تھی کہ وہ پاکستانی فلم بھارت میں ریلیز نہیں ہونے دیں گے۔
واضح رہے کہ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے ہدایت کار بلال لاشاری نے فلم کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر اعلان کیا تھا کہ فلم 2 اکتوبر 2024 سے بھارتی سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

Recent Posts

مخصوص نشستوں کا معاملہ، سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو ریلیف دینے پر وضاحت کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر…

4 mins ago

لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک نئے ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو نیا ڈی جی آئی ایس آئی تعینات…

7 mins ago

جسٹس امین اور جسٹس نعیم کا عمل جج کے منصب کے منافی ہے، تفصیلی فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز نے مخصوص نشستوں کے کیس کا تفصیلی فیصلہ…

17 mins ago

22 سال پہلے ندا یاسر کی شادی پر کتنا خرچہ آیا؟ بھیدی نے بتادیا

کراچی (قدرت روزنامہ )پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر نے اپنی 22 سال…

19 mins ago

شادی کے تعلق میں بندھنے سے مردوں پر مرتب ہونے والے حیرت انگیز اثر کا انکشاف

اوٹاوہ(قدرت روزنامہ )شادی کے بعد مردوں اور خواتین دونوں کی زندگیوں میں نمایاں تبدیلیاں آتی…

24 mins ago

ٹیم سے ڈراپ ہونے پر چیئرمین پی سی بی نے کال پر کیا کہا؟ محمد عباس نے بتادیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )ٹیسٹ کرکٹرمحمد عباس کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کی…

29 mins ago