بینکوں کی جانب سے مہنگے ڈالر بیچ کر 65 ارب روپے کمانے سے متعلق رپورٹ طلب


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)کمرشل بینکوں کی جانب سے مہنگے ڈالر بیچ کر 65 ارب روپے کمانے سے متعلق اسٹیٹ بینک سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی گئی۔
سینیٹ کی اقتصادی امور کمیٹی اجلاس میں چیئرمین کمیٹی سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ 2022 میں اسحاق ڈار نے بیان دیا کہ بینکوں نے 65 ارب کمائے، یہ غریب عوام کا پیسہ ہے جو واپس آنا چاہیے۔ چیئرمین کمیٹی نے اقتصادی امور حکام کو ہدایت کی کہ یہ پیسے ان بینکوں سے ریکور کرائیں۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے سوال کیا کہ کیا مہنگے ڈالر بیچنے پر کسی کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا۔ اسٹیٹ بینک حکام نے بتایا کہ بینکوں کی جانب سے ریگولیٹری خلاف ورزیاں ہوئی تھیں اور ملوث کمرشل بینکوں کے خلاف پینل ایکشن لیا گیا تھا، ریگولیٹری خلاف ورزیوں پر 1.4 ارب روپے کا جرمانہ لگا تھا۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ کمرشل بینکوں نے مہنگے ڈالر بیچ کر 65 ارب روپے کمائے لیکن 65 ارب پر بینکوں کو صرف 1.4 جرمانہ کیا گیا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ رپورٹ آئے گی تو یہاں ہم بڑی اسکرین پر لگائیں گے اور رپورٹ کی روشنی میں ملوث بینکوں کے خلاف کاروائی کریں گے۔
اجلاس میں آئی ایم ایف قرض کے استعمال کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ہم بار بار آئی ایم ایف کے پاس قرض کے لیے جا رہے ہیں، یہ بتایا جائے کہ آئی ایم ایف سے لیا گیا قرض کہاں کہاں استعمال ہوتا ہے۔
اسٹیٹ بینک حکام نے بتایا کہ آئی ایم ایف قرض معیشت کو چلانے کے لیے استعمال ہوتا ہے، آئی ایم ایف قرض صرف بیلنس آف پیمنٹ کے لیے استعمال ہو سکتا ہے، بیلنس آف پیمنٹ کے علاوہ کسی اور چیز پر قرض استعمال نہیں کر سکتے اور ہم تب ہی آئی ایم ایف کے پاس جاتے ہیں جب بیلنس آف پیمنٹ کی ضروت ہو، ضرورت کے بغیر آئی ایم ایف کے پاس نہیں جایا جا سکتا۔
اسٹیٹ بینک حکام نے مزید بتایاکہ قرض بیلنس آف ٹریڈ میں ڈیبٹ سروسنگ کے لیے استعمال ہوتا ہے، آئی ایم ایف کے انفلوز صرف سپورٹ کے لیے آتے ہیں، سوائے اسٹیٹ بینک کے آئی ایم ایف فنڈ کوئی اور استعمال نہیں کر سکتا، آئی ایم ایف کا قرض صرف اسٹیٹ بینک کو ملتا ہے حکومت کو نہیں۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبائی وزراء کی ملاقات/ عوامی مسائل پر بات چیت

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبائی وزراء میر صادق عمرانی، بخت محمد کاکڑ،…

3 mins ago

چینی صدر نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو کس بات کی مبارکباد دی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین کے صدر شی جن پنگ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی…

10 mins ago

بالی وڈ کپل عالیہ بھٹ، رنبیر کپور کتنے امیر،دونوں میں کون زیادہ دولت مند ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی وڈ کے خوبصورت اور کامیاب کپل عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور…

11 mins ago

عظمیٰ بخاری کی نازیبا فیک ویڈیو سے میری بیٹی کا کوئی تعلق نہیں: جاوید اقبال

لاہور(قدرت روزنامہ)فلک جاوید کے والد جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ عظمیٰ بخاری کی نازیبا…

24 mins ago

عمران خان نے سعودی اور بلغاری سیٹ ناجائز طریقے سے حاصل کیا، توشہ خانہ کا ضمنی چالان تیار

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) ایف آئی اے نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے…

38 mins ago

کراچی: جعلی دستاویزات پر پاکستان آکر جرمنی جاتے ہوئے 3 افغان خواتین گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ )امیگریشن کے عملے نے جعلی میڈیکل اور کاروباری دستاویزات پر پاکستان آکر کراچی…

43 mins ago