ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں سمگلنگ کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا گیا

اسلام آ باد (قدرت روزنامہ) پاکستان نے ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں سمگلنگ کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔جو لائی اور اگست میں سالانہ بنیادوں پر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ 84 فیصد کی کمی کے بعد 19 کروڑ 11 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کی گئی ،رواں مالی سال بھی افغانستان کی پاکستان سے ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت درآمدات میں بڑی گراوٹ آئی ہے۔جولائی اور اگست میں سالانہ بنیادوں پر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ 84 فیصد کی کمی کے بعد 19 کروڑ 11 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کی گئی جو گذشتہ سال اسی عرصے میں1 ارب 22 کروڑ 88 لاکھ ڈالرز تھی۔
“جنگ ” نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حکومت نے ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں سمگلنگ پر قابو پانے اور ٹرانزٹ ٹریڈ کا غلط استعمال روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جس کے نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ گذشتہ مالی سال 24-2023 میں افغان ٹرانزٹ کا حجم 2 ارب 88 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھا اورمالی سال 23-202 میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ 7 ارب 9 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھیں-

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک سے سمگلنگ کے جڑ سے خاتمے کے پختہ عزم کا اظہار کرتے ہوئے سمگلنگ کے خلاف ملک گیر مہم تیز کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Recent Posts

عظمیٰ بخاری کی نازیبا فیک ویڈیو سے میری بیٹی کا کوئی تعلق نہیں: جاوید اقبال

لاہور(قدرت روزنامہ)فلک جاوید کے والد جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ عظمیٰ بخاری کی نازیبا…

10 mins ago

عمران خان نے سعودی اور بلغاری سیٹ ناجائز طریقے سے حاصل کیا، توشہ خانہ کا ضمنی چالان تیار

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) ایف آئی اے نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے…

24 mins ago

کراچی: جعلی دستاویزات پر پاکستان آکر جرمنی جاتے ہوئے 3 افغان خواتین گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ )امیگریشن کے عملے نے جعلی میڈیکل اور کاروباری دستاویزات پر پاکستان آکر کراچی…

28 mins ago

نئے ڈی جی آئی ایس آئی عاصم ملک کون ہیں ؟ اہم معلومات سامنے آ گئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو…

35 mins ago

لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک 30ستمبر کو اپنی نئی ذمہ داری (ڈی جی آئی ایس آئی) سنبھالیں گے

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک 30 ستمبر کو اپنی نئی ذمہ داری (ڈی جی آئی…

46 mins ago

پاکپتن میں ڈکیتی کے دوران 17 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا ہولناک واقعہ

پاکپتن (قدرت روزنامہ)پاکپتن میں دوران ڈکیتی ملزمان نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا…

57 mins ago