ٹیم سے ڈراپ ہونے پر چیئرمین پی سی بی نے کال پر کیا کہا؟ محمد عباس نے بتادیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )ٹیسٹ کرکٹرمحمد عباس کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 50 وکٹیں حاصل کرنے والا فاسٹ بولر ہوں لیکن قومی ٹیم سے ڈراپ کیوں کیا اس کا جواب پی سی بی سلیکشن کمیٹی ہی دے سکتی ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محمد عباس نے کہا کہ 700 سے زائد فرسٹ کلاس وکٹیں حاصل کرنے والاپاکستان کا چھٹا اور ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 50 وکٹیں حاصل کرنے والا فاسٹ بولر ہوں۔
انہوں نے کہا کہ 2021 میں مجھے کندھے کی انجری ہوئی جس میں کھیلتارہا، میں سیالکوٹ سے لاہور این سی اے میں ری ہیب کے لئے شفٹ ہوا تھا، انجری ریکور کرچکا، اب بالکل فٹ ہوں، فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل رہاہوں، 3 سال سے فاسٹ بولر کے طور پر نہیں کھیلا لیکن ابھی بھی دوسری بہترین ٹیسٹ کرکٹ کی بولنگ اوسط ہے۔
محمد عباس کا کہنا تھا کہ مجھے قومی ٹیسٹ سکواڈ سے ڈراپ کیا لیکن مستقبل کے حوالے سے نہیں بتایا گیا جبکہ پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو ورک لوڈ کے حوالے سے پلان دیتے ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹر نے مزید کہا کہ قومی ٹیم سے ڈراپ کیوں کیا؟ پی سی بی سلیکشن کمیٹی ہی جواب دے سکتی ہے، ڈراپ ہونے کے بعد چیئرمین پی سی بی نے کال کرکے کہا کہ آپ کی بولنگ کی رفتار کم ہوگئی ہے، کبھی 140 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے بولنگ نہیں کی، ہمیشہ سیم بولر تھا، سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر گلین میک گرا اور محمدآصف 145 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے بولنگ نہیں کرواتے تھے۔
محمد عباس نے کہا کہ اچھی کرکٹ کے لئے اچھی پچز کا ہونا بہت ضروری ہے، ٹیسٹ کرکٹ کی پچز ایسی ہونی چاہیں جس میں بیٹرز، فاسٹ بولرز اور سپنرز کو مدد ملنی چاہئے،ہر فاسٹ بولر کی مختلف صلاحیتیں ہوتی ہیں، میری بال پچ پر پڑ کر تیز ہوتی ہے۔
ریڈ بال کرکٹ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جس طرح وائٹ بال کرکٹ کو ترجیح دی جاتی ویسے ہی ریڈبال کرکٹ کو بھی ترجیح دینی پڑےگی، ریڈبال کرکٹ کھیل کر فٹنس اور صلاحیتوں کا اصل معلوم ہوتاہے، ریڈبال کرکٹ کھیل کر وائٹ بال کرکٹ بہت آسان ہوجاتی ہے۔
محمد عباس نے آئی سی سی سے درخواست کی کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو زیادہ ٹیسٹ میچز دیے جائیں کیوں کہ پاکستان کو ٹیسٹ میچز بھی کم ملتے ہیں اور پاکستانی کھلاڑیوں نے ریڈبال کرکٹ بھی کم کھیلی ہوئی ہے۔
کاونٹی چیمپئن شپ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فرسٹ کلاس کرکٹ اور انگلینڈ کی کاونٹی چیمپئن شپ میں بہت زیادہ فرق ہے،کاو¿نٹی چیمپئن شپ میں سہولیات بہت ہیں، کاونٹی چیمپئن شپ میں6 ماہ قبل ہی شیڈول بنا کر بھیج دیاجاتا ہے جبکہ پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔

Recent Posts

حکومت کا منی بجٹ لانے کا اشارہ، کیا حکومت مزید ٹیکس عائد کرنے جارہی ہے؟

اگر اہداف پورے نہ ہوئے تو منی بجٹ کی طرف میں جاسکتے ہیں، وزیرمملکت خزانہ…

12 mins ago

خوشخبری، سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی

کراچی(قدرت روزنامہ ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں…

17 mins ago

کسی ملک سے مذاکرات کرنامرکزی حکومت کا اختیار ،وزیراعلیٰ کو اپنے اختیارات کا بھی پتہ نہیں،امیر مقام

پشاور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر امیر مقام نے کہاہے کہ کسی ملک سے مذاکرات کرنامرکزی حکومت کا…

35 mins ago

پی ٹی آئی کا 29 ستمبر کو میانوالی میں جلسہ کرنے کا اعلان

پشاور (قدرت روزنامہ ) پاکستان تحریک انصاف نے 29 ستمبر کو میانوالی میں جلسے کا…

40 mins ago

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبائی وزراء کی ملاقات/ عوامی مسائل پر بات چیت

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبائی وزراء میر صادق عمرانی، بخت محمد کاکڑ،…

51 mins ago

چینی صدر نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو کس بات کی مبارکباد دی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین کے صدر شی جن پنگ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی…

58 mins ago