مقبول ترین پارٹی کو اسپیس نہیں دیں گے تو غیر سیاسی قوتوں کو فائدہ ہوگا، بیرسٹر گوہر


پشاور(قدرت روزنامہ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مقبول ترین پارٹی کو اسپیس نہیں دیں گے تو غیر سیاسی قوتوں کو فائدہ ہوگا۔
صوبائی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ جلسے کے لیے این او سی لی ہے، یہ شرائط اس طرح کی رکھتے ہیں کہ جلسہ نہ ہو۔ یہ کوئی فلم شو نہیں کہ وقت دیا جاتا ہے۔ پھر بھی ہم نے اپنا جلسہ وقت پر ختم کیا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اور سندھ کی قیادت جلسے میں پہنچی۔ پختونخوا کی کی قیادت اس لیے نہ پہنچ سکی کہ راستے بند تھے۔ پارٹی علی امین گنڈا پور کے ساتھ کھڑی ہے۔ یہ ترامیم اپنے لیے ہی کیے جارہے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ارباب اختیار سے اپیل ہے کہ سختیاں ختم ہوں گی تو معاملات آگے بڑھیں گے۔اگر مقبول ترین پارٹی کو اسپیس نہیں دیں گے تو غیر سیاسی قوتوں کو فائدہ ہوگا۔ پاکستان میں مزید تجربات نہیں ہونے چاہییں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ آئینی عدالتوں کا کوئی جواز نہیں، سپریم کورٹ کو مضبوط کریں۔ عدالت نے فیصلے میں لکھا تھا کہ وضاحت کے لیے چیمبر سے رجوع کریں۔الیکشن کمیشن نے چیمبر میں درخواست دی تھی، اس کے لیے عدالت لگانے کی ضرورت نہیں تھی۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہر جلسہ اپنے وسائل سے کیا، کبھی سرکار کے وسائل جلسے کے لیے استعمال نہیں کیے۔

Recent Posts

حکومت کا منی بجٹ لانے کا اشارہ، کیا حکومت مزید ٹیکس عائد کرنے جارہی ہے؟

اگر اہداف پورے نہ ہوئے تو منی بجٹ کی طرف میں جاسکتے ہیں، وزیرمملکت خزانہ…

12 mins ago

خوشخبری، سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی

کراچی(قدرت روزنامہ ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں…

17 mins ago

کسی ملک سے مذاکرات کرنامرکزی حکومت کا اختیار ،وزیراعلیٰ کو اپنے اختیارات کا بھی پتہ نہیں،امیر مقام

پشاور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر امیر مقام نے کہاہے کہ کسی ملک سے مذاکرات کرنامرکزی حکومت کا…

35 mins ago

پی ٹی آئی کا 29 ستمبر کو میانوالی میں جلسہ کرنے کا اعلان

پشاور (قدرت روزنامہ ) پاکستان تحریک انصاف نے 29 ستمبر کو میانوالی میں جلسے کا…

40 mins ago

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبائی وزراء کی ملاقات/ عوامی مسائل پر بات چیت

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبائی وزراء میر صادق عمرانی، بخت محمد کاکڑ،…

51 mins ago

چینی صدر نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو کس بات کی مبارکباد دی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین کے صدر شی جن پنگ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی…

58 mins ago