راولپنڈی(قدرت روزنامہ) لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو نیا ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیا .
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک 30 ستمبر کو اپنی نئی ذمہ داری سنبھالیں گے، وہ اس وقت جی ایچ کیو میں ایڈجوٹینٹ جنرل کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں .
لیفٹیننٹ جنرل عاصم اس سے پہلے بلوچستان میں انفنٹری ڈویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کمانڈ کر چکے ہیں، وہ اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی حاصل کر چکے ہیں علاوہ ازیں وہ چیف انسٹرکٹر این ڈی یو اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ بھی تعینات رہ چکے ہیں .
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز کے گریجویٹ بھی ہیں .
. .