پاکپتن (قدرت روزنامہ)پاکپتن میں دوران ڈکیتی ملزمان نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ئے جانے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے .
پولیس کے مطابق پاکپتن میں کوٹ بہاول کے قریب ڈکیتی کے دوران 17سال کی لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی گئی جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے .
پولیس کا بتانا ہےکہ واردات کے دوران ڈاکو نقدی، موبائل اور طلائی زیورات بھی چھین کر فرار ہوگئے، علاقے میں ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے .
. .