عمران خان نے سعودی اور بلغاری سیٹ ناجائز طریقے سے حاصل کیا، توشہ خانہ کا ضمنی چالان تیار


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) ایف آئی اے نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف نئے توشہ خانہ کیس کا سپلیمنٹری چالان تیار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز نے ابتدائی چالان کی کاپی حاصل کرلی جس کے مطابق چالان میں تعزیرات پاکستان اور پریوینشن اف کرپشن ایکٹ 409 ،109 اور پی سی اے 1947ء کی دفعات شامل کی گئی ہیں، چالان میں 24 گواہان کی حتمی فہرست بھی شامل ہے۔
گواہان میں سابق ملٹری سیکرٹری بریگیڈیئر محمد احمد، سابق ڈپٹی ملٹری سیکرٹری کرنل ریحان محمود بھی شامل ہیں، حاصل شواہد سے ثابت ہوتا ہے بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی نے سعودی عرب سے ملنے والے جیولری سیٹ میں خورد برد کی، بانی پی ٹی آئی نے اہلیہ کے لئے جیولری سیٹ انتہائی کم قیمت پر توشہ خانہ سے حاصل کیا، ملزمان نے ریاست کو ملنے والے تحائف میں خیانت کی اور قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا۔
چالان میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے 3 کروڑ 28 لاکھ 51 ہزار3سو روپے کا فائدہ حاصل کیا، گواہان کے بیانات دفعہ 161کے تحت ریکارڈ کئے گئے۔
ایف آئی اے نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں، شواہد سے واضح ہوا ہے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مس کنڈکٹ کے مرتکب قرار پائے، غیر قانونی ذرائع اور کرپشن سے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے مالی فائدہ حاصل کیا، بانی پی ٹی آئی نے اپنی پوزیشن کا غلط استعمال کرتے ہوئے کم قیمت پر بلغاری سیٹ حاصل کیا عدالت گواہوں کو طلب کر کے ٹرائل آگے بڑھائے۔

Recent Posts

بھول جاو معافیاں پرچے کاٹنے ہیں کاٹ لو، پنجاب حکومت کا غلام ہوں نہ کسی اور کا ،علی امین گنڈاپور

میں کس چیز کی معافی مانگوں اور کس بات پر مانگوں، علی امین گنڈا پور…

19 mins ago

حکومت کا 71 ہزار ارب روپے سے زائد قرض اتارنے کا پلان سامنے آگیا

وفاقی حکومت نے اضافی قرضوں پر ملک کے انحصار کم کرنے کا فیصلہ کرلیا اسلام…

31 mins ago

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 277 روپے 80 پیسے پر آگیا

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل نویں روز کمی ریکارڈ کراچی (قدرت روزنامہ)تبادلہ…

51 mins ago

حکومت کا منی بجٹ لانے کا اشارہ، کیا حکومت مزید ٹیکس عائد کرنے جارہی ہے؟

اگر اہداف پورے نہ ہوئے تو منی بجٹ کی طرف میں جاسکتے ہیں، وزیرمملکت خزانہ…

1 hour ago

خوشخبری، سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی

کراچی(قدرت روزنامہ ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں…

1 hour ago

کسی ملک سے مذاکرات کرنامرکزی حکومت کا اختیار ،وزیراعلیٰ کو اپنے اختیارات کا بھی پتہ نہیں،امیر مقام

پشاور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر امیر مقام نے کہاہے کہ کسی ملک سے مذاکرات کرنامرکزی حکومت کا…

1 hour ago