وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبائی وزراء کی ملاقات/ عوامی مسائل پر بات چیت


وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبائی وزراء میر صادق عمرانی، بخت محمد کاکڑ، پارلیمانی سیکرٹری نوابزادہ زرین خان مگسی کی ملاقات
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبائی وزراء کی ملاقات/ عوامی مسائل پر بات چیت، پشتون کلچر ڈے کی مبارکباد دی۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبائی وزراء میر صادق عمرانی، بخت محمد کاکڑ، پارلیمانی سیکرٹری نوابزادہ زرین خان مگسی کی ملاقات ۔

صوبائی وزراء نے عوامی مسائل کے حل کے لئے اٹھائے گئے اقدامات اور محکموں کے انتظامی امور سے آگاہی دی ۔صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے وزیر اعلٰی بلوچستان کو پشتون روایتی پگڑی کا تحفہ پیش کیا ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پشتون ثقافتی ڈے کی مبارکباد دی ۔

ثقافت ہر علاقے کی پہچان کو اجاگر کرنے میں کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔پشتون ثقافت میں محبت، احترام، ہم آہنگی اور رواداری کا درس ملتا ہے۔قومی سطح پر ثقافتوں کو اجاگر کر کے ہی قومی یکجہتی کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔
پاکستان میں بسنے والی تمام قومیں قومی جذبے کے ساتھ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔صوبائی وزراء ، پارلیمانی سیکرٹریز اور اراکین اسمبلی عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے متحرک کردار ادا کریں۔

محکموں کو فعال کرکے سروس ڈلیوری بہتر بنائیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی صوبائی وزراء سے گفتگو ،گورننس کی بہتری سے ہی عوامی مسائل کا دیرپا حل ممکن ہے۔

Recent Posts

بھول جاو معافیاں پرچے کاٹنے ہیں کاٹ لو، پنجاب حکومت کا غلام ہوں نہ کسی اور کا ،علی امین گنڈاپور

میں کس چیز کی معافی مانگوں اور کس بات پر مانگوں، علی امین گنڈا پور…

28 mins ago

حکومت کا 71 ہزار ارب روپے سے زائد قرض اتارنے کا پلان سامنے آگیا

وفاقی حکومت نے اضافی قرضوں پر ملک کے انحصار کم کرنے کا فیصلہ کرلیا اسلام…

40 mins ago

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 277 روپے 80 پیسے پر آگیا

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل نویں روز کمی ریکارڈ کراچی (قدرت روزنامہ)تبادلہ…

60 mins ago

حکومت کا منی بجٹ لانے کا اشارہ، کیا حکومت مزید ٹیکس عائد کرنے جارہی ہے؟

اگر اہداف پورے نہ ہوئے تو منی بجٹ کی طرف میں جاسکتے ہیں، وزیرمملکت خزانہ…

1 hour ago

خوشخبری، سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی

کراچی(قدرت روزنامہ ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں…

1 hour ago

کسی ملک سے مذاکرات کرنامرکزی حکومت کا اختیار ،وزیراعلیٰ کو اپنے اختیارات کا بھی پتہ نہیں،امیر مقام

پشاور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر امیر مقام نے کہاہے کہ کسی ملک سے مذاکرات کرنامرکزی حکومت کا…

2 hours ago