بھول جاو معافیاں پرچے کاٹنے ہیں کاٹ لو، پنجاب حکومت کا غلام ہوں نہ کسی اور کا ،علی امین گنڈاپور


میں کس چیز کی معافی مانگوں اور کس بات پر مانگوں، علی امین گنڈا پور
پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ میں کس چیز کی معافی مانگوں اور کس بات پر مانگوں، بھول جاو معافیاں ،معافی معافی نشتہ ،پرچے کاٹنے ہیں کاٹ لو، پنجاب حکومت کا غلام ہوں نہ کسی اور کا غلام ہوں۔
پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنے ویڈیو خطاب حکومت پنجاب کو تنقید نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ معافی ظرف والے لوگ مانگتے ہیں ہم ظرف والے لوگ ہیں، ہم پہلے معافی منگوائیں گے اس چیز کی جو اس ملک کے ساتھ ظلم ہوا ہے، معافی کی بات مت کرو،میں نہ پنجاب حکومت کا غلام ہوں نہ کسی اور کا غلام ہوں،بھول جاو معافیاں ،معافی معافی نشتہ ،پرچے کاٹنے ہیں کاٹ لو۔
علی امین گنڈاپور کا اپنے ویڈیو میں پیغام میں کہنا تھا کہ معافیوں پر بات گئی تو اپنی پوری زندگی آپ لوگ معافی مانگتےپھروگے ،میں نے ایساکام ہی نہیں کیا کہ معافی مانگوں جلسے میں اسٹینڈرڈ ٹائم کی جو حرکت کی ہے اسکی بھرپور مذمت کرتا ہوں ،صرف پی ٹی وی کا خبر نامہ اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق دیکھا جاتاہےایک ریاست دو دستور نامنظور ہیں،ملک میں دو طرح کے قانون ہیں کمزور کے لئے الگ اور طاقتورکیلئے الگ ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنے ویڈیو خطاب میں کہا کہ جھوٹے بیانیہ دیکر قوم کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتاکہ راستے کھلے تھے ، میں ساڑھے پانچ بجے کالاشاہ کاکو پہنچا ،رکاوٹیں ڈالی گئی ،آپ اتنے ہی جمہوری ہیں تو مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت دیتے یا دوبارہ دے دیں ،بتاتے جلسہ کیا ہوتاہے ،عوام جمہوریت اور آئین کے ساتھ ہے ،عوام آئین کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کے لئے کھڑے ہیں ۔
علی امین گنڈاپورکا کہنا تھا کہ جمہوریت پر ڈاکا نہیں پڑنے دیں گے ،نہ ہم فارم 47 کی حکومت کو مانتے ہیں نہ اسکی آئینی ترمیم کو مانتے ہیں،کوئی غیر قانونی اقدام نہیں کرنے دیں گے ، آیندہ جمعے پورے ملک میں نکلیں گے ،،آئین کے تحفظ عدلیہ کی آزادی اوربانی کی رہائی کو مطالبہ کریں گے اتوار کو میانوالی میں جلسہ ہوگا ،پھر راولپنڈی اور دیگر شہروں میں جلسے کریں گے ۔

Recent Posts

سمی دین بلوچ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر حکومت سے جواب طلب

کراچی(قدرت روزنامہ) وائس آف بلوچ مسنگ پرسن کے جنرل سیکریٹری کا نام ای سی ایل…

24 mins ago

ہمیں اپنے وسائل پر اختیار کی آئینی ضمانت دیں،محمود خان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین ملی مشر محمود خان اچکزئی نے پشتونخوامیپ…

32 mins ago

کمپنی نے اپنی مشہور گاڑی ’ کیا سپورٹیج ‘ پر بڑی آفر لگا دی

کیا سپورٹیج خریدنے کے خواہمشند اب بغیر سود آسان اقساط پر بھی حاصل کر سکیں…

41 mins ago

اسرائیل کے حوالے سے میرا مؤقف آج بھی ماضی جیسا ہے ، بانی پی ٹی آئی

جب تک انصاف نہیں ہوگا ملک میں امن نہیں ہوگا ، صحافیوں سے غیر رسمی…

56 mins ago

مولانا فضل الرحمان سے شاہد آفریدی کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی (قدرت روزنامہ)سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان سے سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی ملاقات ہوئی…

58 mins ago

جسٹس منصور کا ترمیمی آرڈیننس پر تحفظات کا اظہار، ججز کمیٹی اجلاس میں شرکت نہ کی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے ترمیمی آرڈیننس پر تحفظات…

1 hour ago