اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے اپنے گریڈ ایک سے 22 تک کے تمام ملازمین کے لیے ہاؤس رینٹ کی حد 6 شہروں کے لیے 45 فیصد بڑھا دی، سب سے زیادہ اضافہ اسلام آباد کے لیے کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں، منسلک محکموں اور ذیلی دفاتر کے عملے اور افسران کے لیے کرائے کے گھروں کے لیے حد کا اطلاق اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں ہوگا۔
نظرثانی شدہ ریٹس کے تحت گریڈ 22 کے ملازمین کے لیے اسلام آباد میں کرائے کی حد کے لیے ایک لاکھ 42 ہزار 743 روپے ماہانہ اور دیگر تمام شہروں (چاروں صوبائی دارالحکومتوں اور راولپنڈی) کے لیے ایک لاکھ 25 ہزار 989 روپے ماہانہ کر دی گئی ہے، جس کی اس سے قبل حد بالترتیب 98 ہزار 444 روپے اور 89 ہزار 230 روپے ماہانہ تھی۔
گریڈ 21 کے سرکاری ملازمین کے لیے مکان کے کرایے کی حد اسلام آباد میں 82 ہزار 261 روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ 19 ہزار 278 روپے اور دیگر شہروں کے لیے 71 ہزار 107 روپے سے بڑھا کر 98 ہزار 378 روپے ماہانہ کر دی گئی ہے۔
اسی طرح اسلام آباد میں گریڈ 20 کے ملازمین کے لیے کرایے کی حد 68 ہزار 700 روپے ماہانہ سے اضافہ کر کے 99 ہزار 615 روپے اور دوسرے شہروں کے لیے 59 ہزار 79 روپے سے بڑھا کر 82 ہزار 696 روپے ماہانہ کر دی گئی ہے۔
گریڈ 19 کے افسران اسلام آباد اور دیگر شہروں کے لیے بالترتیب 79 ہزار 320 روپے اور اور 65 ہزار 542 روپے ماہانہ لینے کے حق دار ہوں گے، اس سے قبل حد 54 ہزار 704 روپے اور 46 ہزار 816 روپے ماہانہ تھی۔
اس کے علاوہ گریڈ 17 اور 18 کے ملازمین کے لیے اسلام آباد میں 59,669 روپے اور دوسرے شہروں میں 49,808 روپے کے کرائے کی حد مقرر کی گئی ہے۔
گریڈ 14 سے 16 کے ملازمین کے لیے اسلام آباد میں کرایہ 45,073 روپے ماہانہ اور دوسرے شہروں کے لیے 37,665 روپے ماہانہ مقرر کیا گیا ہے، جو اس وقت بالترتیب 31,085 روپے اور 27,134 روپے ماہانہ ہے۔
اسی طرح گریڈ 11 تا 13 کے سرکاری ملازمین اسلام آباد میں 35 ہزار 878 روپے ماہانہ اور دیگر شہروں میں 30 ہزار 815 روپے ماہانہ لے سکیں گے۔
گریڈ 7 سے 10 کے وفاقی ملازمین کے لیے کرایوں کی حد اسلام آباد کے لیے 16 ہزار 403 روپے سے بڑھا کر 23 ہزار 784 روپے اور دیگر شہریوں کے لیے 14 ہزار 682 روپے سے بڑھا کر 20 ہزار 112 روپے کر دی گئی ہے۔
اسی طرح گریڈ 3 تا 6 کے وفاقی ملازمین گھر کے کرایے کی مد میں اب اسلام آباد میں 15 ہزار 921 اور دیگر شہروں کے لیے 13 ہزار 230 روپے لے سکیں گے۔ گریڈ 1 اور 2 کے ملازمین کا کرایہ اب اسلام آباد میں 10 ہزار 192 روپے ماہانہ اور دیگر شہروں میں 9 ہزار 590 روپے ماہانہ ہوگا۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…