اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے ترمیمی آرڈیننس پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور ججز کمیٹی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ ججز کمیٹی میں شرکت کیے بغیر چلے گئے ہیں جبکہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس امین الدین خان نے شرکت کی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ نے ترمیمی آرڈیننس پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
چند روزقبل پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر عملدرآمد کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر کو تین رکنی ججز کمیٹی سے نکال دیا گیا تھا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے جسٹس امین الدین خان کو کمیٹی رکن نامزد کردیا تھا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے چیمپیئنز…
لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب کی میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹروے ایم4 پنڈی…
لندن (قدرت روزنامہ) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے شک…
راولپنڈی( قدرت روزنامہ )آسٹریلوی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل سائمن اسٹیورٹ نے آج جی ایچ کیو…
نیو یارک(قدرت روزنامہ)تاریخ میں پہلی مرتبہ بٹ کوائن نے 80 ہزار ڈالر کراس کرنے کاریکارڈ…
لاہور (قدرت روزنامہ) بچوں کی شرح پیدائش میں پنجاب بھرمیں ننکانہ صاحب پہلے نمبر پر…