کمپنی نے اپنی مشہور گاڑی ’ کیا سپورٹیج ‘ پر بڑی آفر لگا دی


کیا سپورٹیج خریدنے کے خواہمشند اب بغیر سود آسان اقساط پر بھی حاصل کر سکیں گے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیا سپورٹیج کو پاکستان میں متعارف ہوتے ہی بڑی شہرت ملی اور صارفین نے اسے بے حد پسند کیا اور کمپنی نے ریکارڈ سیلز بھی کی لیکن بڑھتی ہوئی مہنگائی کے ساتھ گاڑی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا اور لوگوں کی قوت خرید بھی متاثر ہوئی جس کے پیش نظر اب کمپنی نے لوگوں کو متوجہ کرنے کیلئے دلکش آفر لگا دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کیا موٹرز نے صارفین کو خوشخبری سناتے ہوئے بغیر سود کے انسٹالمنٹ پلان متعارف کروا دیاہے ، گاڑی کی اصل قیمت 75 لاکھ 50 ہزار روپے ہے جسے آپ 50 فیصد پیشگی قیمت 37 لاکھ 75 ہزار جمع کروا کر حاصل کر سکتے ہیں جبکہ باقی پچاس فیصد آپ کو 18 ماہ کی آسان اقساط میں دینی ہو گی جو کہ ماہانہ 2 لاکھ 9 ہزار 722 روپے بنتی ہے ۔
کیا سپورٹیج الفا کی قیمت 73 لاکھ ، کیا سپورٹیج ایف ڈبلیو ڈی کی قیمت 77 لاکھ 40 ہزار، کیا سپورٹیج اے ڈبلیو ڈی کی قیمت 84 لاکھ 70 ہزار، کیا سپورٹیج بلیک لیمیٹڈ ایڈیشن کی قیمت 90 لاکھ ، کیا سپورٹیج کلیئر وائٹ لیمیٹڈ ایڈیشن کی قیمت بھی 90 لاکھ روپے ہے ۔

Recent Posts

ہفتے میں ایک ساتھ دو چھٹیاں؟ پاکستانیوں کو خوشخبری ملنے کی امید

شہری اس سال کی چھٹی کے حوالے سے حکومت کے اعلان کے لیے بے تاب…

1 min ago

شادی کے 4 مہینے بعد سوناکشی سنہا کا صبر ٹوٹ گیا، ویڈیووائرل

وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…

14 mins ago

پی سی بی میں ہلچل ، سلمان نصیر کو سی او او سے ہٹا کر پی ایس ایل میں عہدہ دینے کا امکان

سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…

38 mins ago

وزیر خزانہ کی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے وفد اور اقوام متحدہ میں سفیر منیر اکرم سے ملاقات

وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…

55 mins ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…

1 hour ago

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

1 hour ago