فلائی جناح کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز میں آگ بھڑک اٹھی

کراچی (قدرت روزنامہ) فلائی جناح کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز میں دوران لینڈنگ آگ بھڑک اٹھی۔

پرواز مقررہ وقت کے مطابق تقریباًشام 5بجکر 45منٹ پر کراچی سے لاہور کیلئے روانہ ہوئی جو تقریباًشام 7بجکر 25 منٹ پر لاہور پہنچی،پرواز نے جیسے ہی لاہور میں لینڈ کیا تو اس میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث مسافروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

آگ جہاز کے پچھلے حصے میں لگی،آگ کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ نے فوری طور پر جہاز میں موجود مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جہاز میں دھوئیں کی موجودگی پر فوری طور مسافروں کو طیارے سے باہر نکالاگیا۔

جیو نیوز کے مطابق مسافروں کو جہاز کے تمام دروازے کھول کر سلائیڈرز کی مدد سے نکالاگیا،جہاز میں 31مسافر سوار تھے۔دھواں اٹھنے کے حوالے سے ٹینیکل ٹیم جہاز کا معائنہ کررہی ہے۔

Recent Posts

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

18 mins ago

کوئٹہ میں حجام کی دکان پر بیٹھا بہاولپور کا رہائشی قتل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے دارالحکومت میں بروری روڈ پر حجام کی دکان میں بیٹھے شخص…

37 mins ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج رات…

47 mins ago

مولانا فضل رحمان سے شاہد آفریدی کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی(قدرت روزنامہ) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق…

2 hours ago

جسٹس منصور علی شاہ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو خط لکھ دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جسٹس منصور علی شاہ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو خط…

2 hours ago

مخصوص نشستوں کا کیس: جسٹس یحییٰ آفریدی نے اختلافی نوٹ جاری کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس یحییٰ آفریدی نے…

2 hours ago