مخصوص نشستوں پرسپریم کورٹ نے فیصلہ درخواست کے برعکس دیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر برائے قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ درخواست کے مطابق فیصلہ دیا جاتا ہے لیکن مخصوص نشستوں کا فیصلہ سپریم کورٹ کی جانب سے درخواست کے برعکس دیا گیا ہے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نظرثانی اپیلیں ابھی غیرموثر نہیں ہوئیں، معاملات ملکی قوانین کے مطابق ہی چلیں گے، پارلیمان نہ ہو تو صدر آرڈیننس جاری کرسکتے ہیں، سپریم کورٹ نے خود کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس اختیارات ہیں، تفصیلی فیصلے کے باوجود ہمارے سارے سوالات پہلے کی طرح موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدالت میں تمام ججز برابر ہوتے ہیں سنیارٹی فیصلوں پر حاوی نہیں ہوتی، سماعت میں دو ہی پوائنٹس تھے کہ مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کو ملنی ہیں یا نہیں، کس نے مقدمہ کیا، کیا استدعا کی اس کو دیکھا جاتا ہے، جن دو ججز نے اختلافی نوٹ لکھا فیصلے میں ان کے بارے میں بھی سختی سے لکھا گیا۔

وزیر قانون نے کہا کہ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن، پشاور ہائیکورٹ نہ سپریم کورٹ میں فریق تھی، موجودہ قوانین کے مطابق یہ مخصوص نشستیں کیسے ایلوکیٹ ہونی ہیں فیصلے میں نہیں، یہ کوئی فورس نہیں ہے، چین آف کمانڈ نہیں یہ عدالت ہے، آج کے فیصلے نے نظرثانی درخواستوں کو مزید تقویت دی ہے۔

اعظم نذیر نے کہا کہ آزاد امیدوار کی کسی جماعت میں شمولیت کا عمل ناقابل واپسی ہے، آزاد امیدوار نے کامیاب ہونے پر تین دن میں کسی جماعت میں شامل ہونا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی قانون سازی سپریم کورٹ کے فیصلوں سے بالاتر ہے، پشاور ہائیکورٹ نے 5-0 کی اکثریت سے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا، مکمل انصاف کے آئینی آرٹیکل پر سپریم کورٹ کے متعدد فیصلے موجود ہیں، فیصلے ان اصول کی بنیاد پر ہوتے ہیں کہ کون ریلیف مانگنے آیا ہے۔

Recent Posts

پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا : آصف علی زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی…

1 min ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

20 mins ago

کوئٹہ میں حجام کی دکان پر بیٹھا بہاولپور کا رہائشی قتل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے دارالحکومت میں بروری روڈ پر حجام کی دکان میں بیٹھے شخص…

39 mins ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج رات…

49 mins ago

مولانا فضل رحمان سے شاہد آفریدی کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی(قدرت روزنامہ) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق…

2 hours ago

جسٹس منصور علی شاہ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو خط لکھ دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جسٹس منصور علی شاہ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو خط…

2 hours ago