بہن پر تشدد کرنے پرسالے کے ہاتھوں بہنوئی قتل

حیدرآباد(قدرت روزنامہ)بھارت میں بہن پر تشدد کرنے پر سالے نے اپنے ہی بہنوئی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے شہر حیدرآباد کے گولکنڈہ علاقے میں دل دہلا دینے والی قتل کی ایک واردات پیش آئی ہے، جہاں سالے کے ہاتھوں بہنوئی کا بہیمانہ قتل ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سالے نے ناریل کاٹنے کے استعمال ہونے والے آلہ سے اپنے بہنوئی پر حملہ کرکے ہلاک کردیا، اس حملے کا سارا منظر چھت سے ایک شخص نے ریکارڈ کرلیا جس کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کی، ایڈیشنل ڈی سی پی نے بتایا کہ میوہ فروش 35 سالہ محمد سلیم کا قتل شیخ صادق نے کیا۔

شپولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ سلیم اپنی بیوی سے مار پیٹ کرتا تھا اور اسے ہراساں کر رہا تھا، ان دونوں میں اکثر و بیشتر جھگڑا رہتا تھا جس کے بعد بھائی نے تعیش میں آکر بہنوئی کو مہلک ہتھیار سے قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شیخ صادق نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا ہے، گولکنڈہ پولیس مزید تحقیقات میں مصروف ہے، قتل کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

Recent Posts

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

17 mins ago

کوئٹہ میں حجام کی دکان پر بیٹھا بہاولپور کا رہائشی قتل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے دارالحکومت میں بروری روڈ پر حجام کی دکان میں بیٹھے شخص…

36 mins ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج رات…

46 mins ago

مولانا فضل رحمان سے شاہد آفریدی کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی(قدرت روزنامہ) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق…

2 hours ago

جسٹس منصور علی شاہ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو خط لکھ دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جسٹس منصور علی شاہ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو خط…

2 hours ago

مخصوص نشستوں کا کیس: جسٹس یحییٰ آفریدی نے اختلافی نوٹ جاری کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس یحییٰ آفریدی نے…

2 hours ago