کوئٹہ میں حجام کی دکان پر بیٹھا بہاولپور کا رہائشی قتل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے دارالحکومت میں بروری روڈ پر حجام کی دکان میں بیٹھے شخص کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا . ایکسپریس نیوز کے مطابق بروری روڈ پر حجام کی دکان میں بیٹھے شخص پر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا .


واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو رضاکار جائے وقوعہ پر پہنچے جہاں قانونی کارروائی کے بعد مزید ضابطے کی کارروائی کیلیے مقتول کی لاش کو ہسپتال منتقل کیا . پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کا تعلق پنجاب کے ضلع بہاولپور سے تھا . پولیس کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کے مطابق ملزمان موٹرسائیکل پر آئے اور واردات کے بعد فرار ہوگئے . پولیس نے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے اقدامات شروع کردیے .

. .

متعلقہ خبریں