کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے دارالحکومت میں بروری روڈ پر حجام کی دکان میں بیٹھے شخص کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق بروری روڈ پر حجام کی دکان میں بیٹھے شخص پر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو رضاکار جائے وقوعہ پر پہنچے جہاں قانونی کارروائی کے بعد مزید ضابطے کی کارروائی کیلیے مقتول کی لاش کو ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کا تعلق پنجاب کے ضلع بہاولپور سے تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کے مطابق ملزمان موٹرسائیکل پر آئے اور واردات کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس نے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے اقدامات شروع کردیے۔
کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اور حکومت کےمعاہدے کی45 دن کی مدت مکمل ہوگئی، جماعت اسلامی…
نیویارک (قدرت روزنامہ) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…
لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج…
لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نےگنڈا پورکا سافٹ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…