پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا : آصف علی زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی عرب کی 94ویں سالگرہ کے موقع پر سعودی سفارت خانے کے زیر انتظام اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی شرکت کی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے سعودی عرب کے ساتھ دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ معیشت،تجارت، دفاع، ثقافت، اورتعلیم کے شعبوں میں روابط بڑھانے پر زور دیا۔صدر مملکت نے قومی دن کے مطابق پر الحرمین الشریفین کو دلی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔

صدر مملکت نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ویژن اور سعودی عرب کی قابل قدر ترقی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے جرات مندانہ اقدامات ملک کو آگے بڑھائیں گے-

انہوں نے سعودی عرب کے ترقی کے سفر میں مزید منازل طے کرنے کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جبکہ مشکل وقت میں پاکستان کی ہمیشہ مدد کرنے پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا بھی کیا۔ صدر مملکت نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات آنے والے سالوں میں مزید مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں برادر ممالک اپنی اقوام کی ترقی، امت مسلمہ کے اتحاد اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لئے کام کریں۔

Recent Posts

جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کو معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دی گئی مدت ختم

کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اور حکومت کےمعاہدے کی45 دن کی مدت مکمل ہوگئی، جماعت اسلامی…

1 min ago

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کیا مصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) ‎وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

4 mins ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج…

8 mins ago

گنڈا پورکا سافٹ وئیر اپڈیٹ کردیا ہے، عظمٰی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نےگنڈا پورکا سافٹ…

10 mins ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

37 mins ago

کوئٹہ میں حجام کی دکان پر بیٹھا بہاولپور کا رہائشی قتل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے دارالحکومت میں بروری روڈ پر حجام کی دکان میں بیٹھے شخص…

56 mins ago