لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نےگنڈا پورکا سافٹ وئیر اپڈیٹ کردیا ہے . فلک جاوید کا بیہودہ باتیں کرنا اسکی خاندانی تربیت کو ظاہر کرتا ہے .
جب قانون اس پر ایکشن لیتا ہےتو ان کے والدین یہاں آکر مظلوم بن جاتے ہیں . اظہر صدیق 3 بار جعلی بیان حلفی دیتے اور جعلی دستخط کرتے پکڑے گئے . ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا .
انہوں نے کہا کہ آج پھر مجھے اگلی تاریخ ملی ہے کیونکہ ڈی جی ایف آئی موجود نہیں تھے . ایڈوwکیٹ اظہر صدیق اس کے والد کے ساتھ کورٹ میں کھڑے تھے جنہوں نے میری جعلی ویڈیو پر پھر بات کی، اس خاتون کا طریقہ واردات یہ ہے کہ وہ باقی خواتین کو شہ دیتی ہے، اس خاتون نے بہت بیہودہ باتیں کی ہیں، پھر یہ بعد میں کہے گی کہ اس نے کچھ نہیں کیا . میں دیکھنا چاہتی ہوں کہ عدالتیں کیا کرتی ہیں، اس خاتون نے جلسے کے دوران بھی وزیر اعلیٰ کے بارے میں جو زبان استعمال کی وہ میں بتا نہیں سکتی . اس نےبعد میں اس نے جعلی ویڈیو ڈیلیٹ کردی ،اگر کچھ کیا نہیں تو جعلی ویڈیو ڈیلیٹ کیوں کیں؟
وزیر اطلاعات نے بتایا کہ پی ٹی آئی والوں نے کچھ لوگ رکھے ہوئے ہیں جو یہ کام کرتے ہیں . یہ صرف قانون سےبھاگ رہی ہیں اور باہر نہیں آرہی، اس عورت کو قانون کے دائرے میں آنا پڑے گا . اپنی جعلی ویڈیو کےبارے میں بات کرنا آسان نہیں ہے مگر میرا کیس ان سب خواتین کے بارے میں ہے جن کو عدالتوں میں سنا تک نہیں جاتا . ہمارے معاشرے میں عورتوں کو کیس کی پیروی کرنے سے ڈرایا جاتا ہے مگر عظمٰی بخاری ڈرنے والوں میں سے نہیں .
. .