گنڈا پورکا سافٹ وئیر اپڈیٹ کردیا ہے، عظمٰی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نےگنڈا پورکا سافٹ وئیر اپڈیٹ کردیا ہے۔فلک جاوید کا بیہودہ باتیں کرنا اسکی خاندانی تربیت کو ظاہر کرتا ہے۔ جب قانون اس پر ایکشن لیتا ہےتو ان کے والدین یہاں آکر مظلوم بن جاتے ہیں۔اظہر صدیق 3 بار جعلی بیان حلفی دیتے اور جعلی دستخط کرتے پکڑے گئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ آج پھر مجھے اگلی تاریخ ملی ہے کیونکہ ڈی جی ایف آئی موجود نہیں تھے۔ ایڈوwکیٹ اظہر صدیق اس کے والد کے ساتھ کورٹ میں کھڑے تھے جنہوں نے میری جعلی ویڈیو پر پھر بات کی، اس خاتون کا طریقہ واردات یہ ہے کہ وہ باقی خواتین کو شہ دیتی ہے، اس خاتون نے بہت بیہودہ باتیں کی ہیں، پھر یہ بعد میں کہے گی کہ اس نے کچھ نہیں کیا۔میں دیکھنا چاہتی ہوں کہ عدالتیں کیا کرتی ہیں، اس خاتون نے جلسے کے دوران بھی وزیر اعلیٰ کے بارے میں جو زبان استعمال کی وہ میں بتا نہیں سکتی ۔ اس نےبعد میں اس نے جعلی ویڈیو ڈیلیٹ کردی ،اگر کچھ کیا نہیں تو جعلی ویڈیو ڈیلیٹ کیوں کیں؟

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ پی ٹی آئی والوں نے کچھ لوگ رکھے ہوئے ہیں جو یہ کام کرتے ہیں ۔ یہ صرف قانون سےبھاگ رہی ہیں اور باہر نہیں آرہی، اس عورت کو قانون کے دائرے میں آنا پڑے گا۔ اپنی جعلی ویڈیو کےبارے میں بات کرنا آسان نہیں ہے مگر میرا کیس ان سب خواتین کے بارے میں ہے جن کو عدالتوں میں سنا تک نہیں جاتا۔ ہمارے معاشرے میں عورتوں کو کیس کی پیروی کرنے سے ڈرایا جاتا ہے مگر عظمٰی بخاری ڈرنے والوں میں سے نہیں۔

Recent Posts

منی بجٹ اور پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی لگانے سے متعلق اہم فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت ہوئی…

2 hours ago

حکومت نے خواجہ آصف کے ساتھ لندن میں پیش آئے واقعے کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پاکستان نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے ساتھ لندن میں پیش…

2 hours ago

کراچی میں ادھار کے پیسے واپس مانگنے پر خاتون قتل

کراچی (قدرت روزنامہ) نیشنل ہائی وے گھگھر پھاٹک کے قریب سے خاتون کی 7 روز…

3 hours ago

‘کرکٹ ایک نازک دوراہے پر ہے، چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سےشاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے…

3 hours ago

کوئٹہ شہر کے روایتی حسن اور خوبصورتی کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،حمزہ شفقات

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر کے روایتی…

3 hours ago

دھند اور سموگ کے باعث موٹرویز کن کن مقامات سے بند ہیں ؟ تفصیلات جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) موٹروے ایم 3 لاہور سے درخانہ دھند اور سموگ کی وجہ…

3 hours ago