وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کیا مصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ)

‎وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے 5 روزہ دورۂ امریکہ پر آج نیویارک پہنچیں گے. وزیر اعظم کے وفد میں وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیرتعلیم و پیشہ ورانہ تربیت خالد مقبول صدیقی اور معاونِ خصوصی طارق فاطمی شامل ہوں گے.
وزیرِ اعظم اپنے دورۂ امریکہ میں عالمی رہنماؤں کے سامنے موسمیاتی تبدیلی کے خطرے سے دوچار ممالک کے مسائل، پاکستان کی خطے میں دھشتگردی کے خاتمے کیلئے قربانیوں، عالمی معاشی نظام و مقروض ممالک کے مسائل، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیر قانونی قبضے و ظلم و جبر اور اسرائیل کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کی جاری نسل کشی کے حوالے سے آواز اٹھائیں گے.

‎وزیرِ اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق اپنے دورے کے دوران شہباز شریف جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے. اس کے ساتھ ساتھ وزیرِ اعظم پائیدار ترقی کے اہداف سے متعلقہ ایس ڈی جی مومنٹ، سلامتی کونسل کی لیڈر شپ دار پیس کے عنوان سے ہائی لیول اوپن ڈیبیٹ اور بڑھتی ہوئی سطح سمندر سے ممکنہ خطرات پر اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کریں گے.

‎وزیرِ اعظم فلسطین کے صدر محمود عباس سے خصوصی ملاقات کریں گے، جس میں فلسطین میں جاری صہیونی ظلم و جبر کو روکنے اور عالمی برادری کو اس زمرے میں اقدامات کو تیز کرنے کیلئے آمادہ کرنے کے حوالے سے مشاورت ہو گی.

‎وزیرِ اعظم دوست ممالک کے سربراہاں سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے، برونائی دار اسلام کے سلطان حسن البلقیہ کہ جانب سے برونائی کے اقوام متحدہ میں رکنیت کے 40 سال مکمل ہونے پر دیئے جانے والے ظہرانے اور بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کی جانب سے بنگلہ دیش کی اقوامِ متحدہ کی رکنیت کے 50 برس مکمل ہونے پر دیئے جانے والے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے.

Recent Posts

جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کو معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دی گئی مدت ختم

کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اور حکومت کےمعاہدے کی45 دن کی مدت مکمل ہوگئی، جماعت اسلامی…

4 mins ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج…

11 mins ago

گنڈا پورکا سافٹ وئیر اپڈیٹ کردیا ہے، عظمٰی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نےگنڈا پورکا سافٹ…

13 mins ago

پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا : آصف علی زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی…

21 mins ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

40 mins ago

کوئٹہ میں حجام کی دکان پر بیٹھا بہاولپور کا رہائشی قتل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے دارالحکومت میں بروری روڈ پر حجام کی دکان میں بیٹھے شخص…

59 mins ago