اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر مملکت علی محمد خان نے سینٹ کو بتایا ہے کہ ہم نے ملک میں سڑکوں کا جال بچھا دیا ہے، ڈھائی سالوں میں 1753کلومیٹر کی سڑک بنائی ، نواز شریف دور میں 645کلومیٹر سڑک بنی۔ سینیٹ میں توجہ مبذول کرانے کے نوٹس پر وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہاکہ ہزارہ موٹروے پر 2014میں کام شروع ہوااور 2017میں مکمل ہوا ہزارہ موٹروے سے عوام کو فائدہ ہوا ہے،اس پر کوالٹی کے مسائل ہیں۔ سڑک میں مسئلے آرہے ہیں اس کو ٹھیک کریں گے جہاں خطرے والی چیز ہوگی وہاں نشاندہی کردی جائے گی۔
انہوںنے کہاکہ 14کے قریب نئے منصوبے شروع کئے ہیں ۔ملک میں سڑکوں کا جال بچھا رہے ہیں انہوںنے کہاکہ 645کلومیٹر نواز شریف نے سڑک بنائی ہم نے 1753کلومیٹر سٹرک ڈھائی سال میں سڑکیں بنائیں۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف نے 845کلومیٹر سڑک پلان کی ،ہم نے 6118کلومیٹر سڑک پلان کی۔
جلد ہی پاکستان آئیں گے اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈرامہ سیریزسلطان صلاح الدین ایوبی پاکستان اور…
یہ تبدیلیاں کینیڈا میں امیگریشن کے نظام کو متاثر کر سکتی ہیں اسلام آباد (قدرت…
مسنگ پرسنزاورآزادی کا ڈھونگ رچا کرگمراہ کیا جارہا ہے، دہشتگردوں کا مقصد صرف بلوچوں کو…
سعودی عرب 76.6کروڑ ڈالر کے ساتھ سرفہرست رہا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سمندر پار پاکستانیوں کا…
ٹرمپ کے امریکی صدارتی الیکشن میں کامیابی کے بعد بھارتی روپے کی قدر میں مسلسل…
ننھا محمد زین تقریب کے دوران مختلف رسموں کو حیرت اورخوشی سے دیکھتا رہا کراچی(قدرت…