اخلاق باختہ اور فحش مواد کی تشہیر قابل گرفت جرم قرار، سوشل میڈیا رولز 2021ءکا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن نے سوشل میڈیا رولز 2021ءکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے تحت اخلاق باختہ اور فحش مواد کی تشہیر قابل گرفت جرم ہو گا جبکہ سوشل میڈیا اداروں پرجلد ازجلد پاکستان میں دفاتر قائم کرنا لازم ہو گا اور وہ پاکستان کیلئے اپنا مجاز افسر مقرر کریں گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ ترمیم شدہ رولز میں پاکستانی صارفین کو آرٹیکل 19 کے تحت اظہار رائے کی تو مکمل آزادی ہو گی تاہم اخلاق باختہ اور فحش مواد کی تشہیر قابل گرفت جرم ہو گا جبکہ سوشل میڈیا ادارے پاکستان کے وقار و سلامتی کے خلاف کسی بھی طرح کا مواد ہٹانے کے پابند ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان قوانین کے تحت انتہا پسندی، دہشت گردی، نفرت انگیز، فحش اور پرتشدد مواد کی لائیو سٹریمنگ بھی پابندی ہو گی اور اس سلسلے میں سوشل میڈیا ادارے پاکستان کے وقار و سلامتی کے خلاف مواد ہٹانے کے پابند ہوں گے جبکہ سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستانی قوانین اور سوشل میڈیا صارفین کے حقوق کی پاسداری کرنا ہو گی۔ یہ قوانین پاکستانی صارفین اور سوشل میڈیا اداروں کے درمیان رابطوں کیلئے اہم کردار ادا کریں گے۔
وفاقی وزیر آئی نے کہا کہ نئے قوانین کے تحت کسی بھی شخص کے خلاف منفی مواد نہیں لگایا جائے گا اور دوسروں کی ذاتی زندگی سے متعلق مواد سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر بھی پابندی ہو گی۔ اس کے علاوہ پاکستان کے ثقافتی اور اخلاقی رجحانات کے مخالف مواد، بچوں کی ذہنی و جسمانی نشونما اور اخلاقیات تباہ کرنے سے متعلق مواد لگانے پر بھی پابندی ہو گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا ادارے اور سروس پرووائیڈرز کمیونٹی گائیڈ لائنز تشکیل دیں گے جبکہ یوٹیوب، فیس بک، ٹک ٹاک، ٹوئٹر اور گوگل پلس سمیت تمام سوشل میڈیا اداروں پر ان قوانین کی پابندی کرنا لازم ہو گا۔ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد سوشل میڈیا اداروں پرجلد ازجلد پاکستان میں دفاتر قائم کرنا لازم ہو گا اور سوشل میڈیا کمپنیاں پاکستان کیلئے اپنا مجاز افسر بھی مقرر کریں گی۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

2 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

2 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

2 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

2 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

2 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

3 hours ago