پی آئی اے کا مسافر طیارہ اچانک 26 ہزار فلٹ نیچے آ گیا لیکن پھر پائلٹ نے کیا کیا ؟ حیران کن انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ )پی آئی اے کی دبئی کی پرواز کو اس وقت ایمرجنسی کا سامنا کرنا پڑا جب طیارہ 6 منٹ میں 26 ہزار فٹ نیچے آ گیا اور پائلٹ کو ایک گھنٹے تک انتہائی نچلی پرواز کرنا پڑی ۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز کو ہنگامی صورتحال مسقط کے قریب پیش آئی، پرواز پی کے 213 رات 2 بج کر 5 منٹ پر کراچی سے دبئی روانہ ہوئی تھی۔ترجمان نے بتایا کہ ایک گھنٹے بعد طیارہ مسقط پہنچا تو ہائیڈرالک سسٹم میں خرابی پیدا ہوئی اور طیارہ 6 منٹ میں 26 ہزار فٹ نیچے آگیا جس پر پائلٹ نے ایمرجنسی ڈکلیئر کردی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ 10 ہزار فٹ پر آنے پر پائلٹ نے اے ٹی سی مسقط اور ریڈار سے مدد مانگ لی تھی۔ترجمان کے مطابق ہائیڈرالک سسٹم میں خرابی سے ہنگامی صورتحال پیدا ہوئی تاہم پائلٹ نے پرواز کے دوران اپنی مہارت سے ہائیڈرالک سسٹم کا نقص دور کیا اور ایک گھنٹے کی انتہائی نچلی پرواز کر کے پائلٹ دبئی پہنچنے میں کامیاب ہوا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دبئی ائیر پورٹ پر معائنے کے بعد طیارے کو اگلی پرواز پر روانہ کیا گیا، ائیر بس اے 320 طیارہ دبئی سے اسلام آباد اور پھر اسکردو گیا۔ترجمان نے بتایا کہ انتظامی صورتحال کی وجہ سے پی آئی اے کو طیاروں کے پرزوں کی کمی کا سامنا ہے۔

Recent Posts

پارلیمنٹ سپریم کورٹ کے تابع نہیں ، تحریک انصاف جلسے نہیں تشدد کیلئے واقعہ تلاش کررہی ہے: رانا ثناء اللہ پھر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ…

4 mins ago

بنگلہ دیش کے موجودہ حالات کے باعث کیا شکیب الحسن اپنے ملک میں سیریز کھیل پائیں گے؟ بڑی خبر

ڈھاکہ (قدرت روزنامہ) بنگلہ دیشی ٹیم کے آل راؤنڈر و کپتان شکیب الحسن کو جنوبی…

10 mins ago

اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی میں 3 شہریوں کو حبسِ بےجا میں رکھنے کا الزام ثابت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تھانہ سنگجانی اسلام آباد میں 3 شہریوں کو حبس بے جا میں…

10 mins ago

مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلے پر سابق صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون بھی کھل کر بول پڑے

کراچی ( قدرت روزنامہ) مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلے پر سابق صدر سپریم کورٹ…

17 mins ago

کراچی؛ نعمان سینٹر صدر کی بیسمنٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، گاڑیاں جل گئیں

کراچی(قدرت روزنامہ) صدر میں واقع نعمان سینٹر کی بیسمنٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا…

25 mins ago

پی ٹی آئی کا چیف جسٹس پر اعتراض مسترد، پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )سپریم کورٹ نے پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل سے متعلق کیس…

42 mins ago