چیئرمین ایچ ای سی کی دوبارہ تعیناتی کیخلاف درخواست،وزیراعظم کو نوٹس جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد کی دوبارہ تعیناتی کیخلاف درخواست پروزیراعظم کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری نوٹس جاری کردیئے گئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے وفاق اور چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار کو بھی نوٹس جاری کر دیئے،عدالت نے فریقین سے یکم اکتوبر جواب طلب کرلیا۔

اسلامیہ کالج پشاور کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا گیا، حکمنامے کے مطابق پٹیشن میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے 7اگست کے نوٹیفکیشن میں چیئرمین ای ایچ ای سی کی دوبارہ تعیناتی کو چیلنج کیا گیا،ایچ ای سی آرڈیننس سیکشن 65کے تحت ڈاکٹر مختار کو ایک سال کیلئے دوبارہ چیئرمین تعینات کا گیا،پٹیشنر کے وکیل کے مطابق چیئرمین ایچ ای سی کو دوبارہ اسی عہدے پر تعینات نہیں کیا جا سکتا۔

Recent Posts

کازلسٹ منسوخ؛ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواست کی سماعت نہ ہو سکی

لاہور(قدرت روزنامہ) پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے خلاف درخواست کی سماعت عدالتی کاز لسٹ منسوخ…

4 mins ago

عمران خان کے ملٹری ٹرائل کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا، حکومت کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے…

7 mins ago

سپریم کورٹ؛ پنجاب میں الیکشن ٹریبونلز کے قیام سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پنجاب میں الیکشن ٹریبونلز کے قیام سے متعلق کیس کی سماعت سپریم…

20 mins ago

پاکستانیوں کی وہ حرکت جس پر سعودی عرب نے پاکستان کو خبردار کرتے ہوئے خط لکھ دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سعودی عرب کی وزارت حج نے پاکستان کے وزارت مذہبی امور…

30 mins ago

پریکٹس پروسیجر کمیٹی پر جسٹس منصور علی شاہ کا مؤقف بالکل ٹھیک ہے، عمران خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پریکٹس پروسیجر کمیٹی پر جسٹس منصور…

37 mins ago

پریکٹس پروسیجر کمیٹی پر جسٹس منصور علی شاہ کا مؤقف بالکل ٹھیک ہے، عمران خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پریکٹس پروسیجر کمیٹی پر جسٹس منصور…

43 mins ago